
مرکز نے پیٹرول کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس کو صفر کیا، ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ڈیوٹی بڑھائی- ڈیزل، اے ٹی ایف کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس بڑھایا، پیٹرول پر کوئی فیس نہیں
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمد پر ونڈ فال گینس ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ وہیں پیٹرول پر اس ڈیوٹی کو گھٹا کر صفر کر دیا ہے۔ یہ تبدیلیاں 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی 15 دنوں کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
وزارتِ خزانہ نے ہفتہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ فیس میں تبدیلی 31 اکتوبر سے نافذ ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس پکھواڑے اے ٹی ایف کی برآمد کے لیے ونڈ فال فیس 10.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 11 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی برآمد پر سڑک اور بنیادی ڈھانچے کے سیس کے ساتھ ہی خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 8.5 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر اب 11.5 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔وزارت نے کہا کہ اگلے پکھواڑے کے لیے پیٹرول کی برآمد پر فیس 2.5 روپے فی لیٹر سے گھٹا کر صفر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے یہ بھی کہا کہ گھریلو کھپت کے لیے فروخت کیے جانے والے پیٹرول اور ڈیزل پر بھی موجودہ فیس کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان ایندھن کی گھریلو دستیابی بڑھانے کے لیے غیر متوقع منافع ٹیکس لگایا گیا تھا۔قابلِ ذکر ہے کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے 27 مارچ کو ڈیزل اور اے ٹی ایف پر برآمدی فیس عائد کی تھی۔ ہر پکھواڑے اس میں نظرِ ثانی کی جاتی ہے۔ وہیں، بعد میں 16 مئی سے پیٹرول کی برآمد پر بھی ٹیکس لگایا گیا تھا۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن