ای پی ایف او اتوار کو منائے گا اپنا 74واں یومِ تاسیس، نئی دہلی میں منعقدہ تقریب کا افتتاح کریں گے منسکھ مانڈویہ
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س): ۔ ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) اتوار کے روز اپنا 74واں یومِ تاسیس منائے گا۔ مرکزی وزیر محنت و روزگار ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ وزارت محنت و روزگار
ای پی ایف او اتوار کو منائے گا اپنا 74واں یومِ تاسیس، نئی دہلی میں منعقدہ تقریب کا افتتاح کریں گے منسکھ مانڈویہ


نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س): ۔

ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) اتوار کے روز اپنا 74واں یومِ تاسیس منائے گا۔ مرکزی وزیر محنت و روزگار ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔

وزارت محنت و روزگار کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری بیان کے مطابق، ای پی ایف او کے 74ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مانڈویہ کئی اہم ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کریں گے۔ ان میں ایک ہزار روپے تک کی رقم والے اہل غیر فعال ای پی ایف کھاتوں کا خودکار تصفیہ اور واٹس ایپ کے ذریعے ای پی ایف او کی خدمات فراہم کرنے کی سہولت شامل ہے۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر مانڈویہ علاقائی دفاتر، زونل دفاتر اور انفرادی افسران و ملازمین کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’پروویڈنٹ فنڈ ایوارڈز 2026‘ بھی پیش کریں گے۔

اس تقریب میں وزارت محنت و روزگار کے سینئر افسران، مرکزی بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین، ای پی ایف او کے افسران اور ملازمین، آجرین، مزدوروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے بھی شرکت کرنے کی توقع ہے۔

وزارت محنت و روزگار نے کہا کہ ای پی ایف او کے 74ویں یومِ تاسیس کی یہ تقریب اس بات کو ایک بار پھر اجاگر کرتی ہے کہ اس ادارے کا سفر محض ایک تنظیم کی ترقی کی کہانی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مسلسل عہد بھی ہے، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ برسوں کی محنت کے بعد مزدوروں کو ان کی محنت کا صلہ اور ان کے خاندانوں کو تحفظ، عزت اور ذہنی سکون حاصل ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande