ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاؤ جاری، فلیٹ سطح پر سنسکس اور نفٹی
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاؤ جاری، فلیٹ سطح پر سنسکس اور نفٹینئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی ملی جلی شروعات ہوئی تھی۔ بازار کھلنے
شیئر بازار کی علامتی تصویر


ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاؤ جاری، فلیٹ سطح پر سنسکس اور نفٹینئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی ملی جلی شروعات ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد فروخت کنندگان نے فروخت کا دباؤ بنا دیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نیچے پھسل گئے۔ تھوڑی دیر بعد نچلی سطح سے شروع ہوئی خریداری کے سبب بازار نے شاندار واپسی کی اور دونوں انڈیکس کی صورت حال سدھرتی ہوئی نظر آنے لگی۔ حالانکہ کچھ دیر بعد ہی دوبارہ فروخت کا دباؤ بن گیا، جس سے ان دونوں انڈیکس کی چال بھی کمزور پڑنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.04 فیصد کی معمولی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔ اس کے برعکس، نفٹی 0.06 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔بی ایس ای کا سینسیکس آج 48.65 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 74,199.69 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی بازار میں فروخت کا دباؤ بن گیا۔ خاص طور پر، ایس بی آئی اور ریلائنس جیسے بڑے شیئروں میں آنے والی گراوٹ سے بازار پر ابتدائی دباؤ بنا۔ اس دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر سرخ نشان میں 74,099.33 پوائنٹس کی نچلی سطح تک چلا گیا۔ تاہم، تھوڑی ہی دیر بعد نچلی سطح پر خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا، جس سے بازار کو سہارا ملا اور سینسیکس اپنی کمزوری سے پوری طرح ابھر کر سبز نشان میں پہنچ گیا۔بازار میں شروع ہوئی خریداری کی اس حمایت سے سینسیکس نچلی سطح سے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 74,422.42 پوائنٹس کی بالائی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں ایک بار پھر فروخت کا دباؤ بن گیا، جس کے سبب اس انڈیکس کی چال میں دوبارہ کمزوری آنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 29.44 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کی معمولی مضبوطی کے ساتھ 74,180.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔سینسیکس ہی کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 27.75 پوائنٹس یعنی 0.12 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے 22,964.50 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباؤ میں یہ انڈیکس پھسل کر 22,919.85 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ حالانکہ، ابتدائی جھٹکے کے بعد نچلی سطح پر شروع ہوئی خریداری کے سبب اس انڈیکس کی صورت حال میں بھی تیزی سے سدھار ہونے لگا۔مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے نفٹی ابتدائی کاروبار میں ہی 23,019.25 پوائنٹس کی بالائی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ تاہم یہ تیزی بھی پائیدار ثابت نہیں ہو سکی۔ تھوڑی دیر بعد ایک بار پھر فروخت شروع ہو گئی، جس سے یہ انڈیکس پھسل کر دوبارہ سرخ نشان میں پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 13.95 پوائنٹس یعنی 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,922.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ کے 2,873 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 883 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,990 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 17 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری طرف 13 شیئر فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 26 شیئر سبز نشان میں اور 24 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔آج صبح پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ٹاپ گینرز کی فہرست میں ٹرینٹ 6.44 فیصد، انٹر گلوب ایوی ایشن 3.57 فیصد، سن فارما 1.85 فیصد، انفوسس 1.56 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیک 1.47 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بازار کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ٹاپ لوزرز میں کول انڈیا 2.01 فیصد، نیسلے 1.40 فیصد، شری رام فائنانس 1.34 فیصد، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 1.28 فیصد اور بھارت الیکٹرانکس 0.76 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں برقرار تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande