ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.27 ارب ڈالر گھٹ کر719.75 ارب ڈالر رہ گئے
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چھٹے ہفتے کمی درج کی گئی ہے۔ 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر مزید 1.27 ارب ڈالر گھٹ کر 719.75 ارب ڈالر رہ گئے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ
زرمبادلہ


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چھٹے ہفتے کمی درج کی گئی ہے۔ 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر مزید 1.27 ارب ڈالر گھٹ کر 719.75 ارب ڈالر رہ گئے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سے قبل 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.01 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 721.01 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا اہم حصہ سمجھے جانے والے غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں 1.35 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 593.20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

آر بی آئی نے بتایا کہ اس مدت کے دوران سونے کے ذخائر کی مالیت 2.65 ارب ڈالر گھٹ کر 103.15 ارب ڈالر رہ گئی۔ اسی طرح اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں 27 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 18.60 ارب ڈالر ہو گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے محفوظ ذخائر 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 4.78 ارب ڈالر رہ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی جمع شدہ رقوم پر خصوصی رعایتی کرنسی تبادلہ اسکیم (ایف سی این آر-بی) کے تحت بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی آمد کے باعث 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 785.71 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande