صرافہ بازار میں پھیکی پڑی سونے کی چمک، چاندی کی قیمت میں بھی بڑی گراوٹ
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں معمولی کمزوری کا رجحان نظر آرہا ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں آج 5,000 روپے فی کلوگرام کی بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں گراوٹ آنے کے سبب ملک کے
صرافہ بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں معمولی کمزوری کا رجحان نظر آرہا ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں آج 5,000 روپے فی کلوگرام کی بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں گراوٹ آنے کے سبب ملک کے الگ الگ صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,43,940 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,44,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,31,940 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,32,090 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ آنے کے سبب یہ چمکیلی دھات دہلی صرافہ بازار میں آج 2,14,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر ہی فروخت ہو رہی ہے۔دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,44,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,090 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ وہیں ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,43,990 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,31,990 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,43,940 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,990 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,31,990 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,990 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,31,990 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,44,090 روپے فی 10 گرام کے سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,32,090 روپے فی 10 گرام کے سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار میں بھی آج سونا معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھوبنیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,43,940 روپے فی 10 گرام کے سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازار میں 22 کیرٹ سونا 1,31,940 روپے فی 10 گرام کے سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande