اروناچل پردیش کے کیوی پھل کی دبئی کے بازار میں دستک، کسانوں کو ملیں گے نئے مواقع
ایٹا نگر، 29 اکتوبر (ہ س): اروناچل پردیش کے کیوی پھل کو بین الاقوامی بازار تک پہنچانے کی پہل کے تحت دبئی کے ال قصیص علاقے میں واقع لولو ہائپر مارکیٹ میں ریاست کے کیوی پھل پیش کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس پ
کیوی


ایٹا نگر، 29 اکتوبر (ہ س): اروناچل پردیش کے کیوی پھل کو بین الاقوامی بازار تک پہنچانے کی پہل کے تحت دبئی کے ال قصیص علاقے میں واقع لولو ہائپر مارکیٹ میں ریاست کے کیوی پھل پیش کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس پہل کے لیے متعلقہ محکموں اور تنظیموں کی کوششوں کی ستائش کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پہل سے ریاست کے کیوی پیدا کرنے والے کسانوں کے لیے بین الاقوامی بازار میں نئے مواقع کھلیں گے۔ انہوں نے محکمہ تجارت و صنعت، محکمہ باغبانی، زرعی اور پروسیس شدہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے ادارے (اے پی ای ڈی اے) اور کیوی پیدا کرنے والوں کی کوآپریٹو سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ کیوی پھلوں کی یہ کھیپ 26 اکتوبر کو ایٹا نگر سے روانہ کی گئی تھی۔ اس سے اروناچل پردیش کی باغبانی سے حاصل ہونے والی پیداوار کو عالمی بازار میں شناخت دلانے میں مدد ملے گی۔

کھانڈو نے کہا کہ یہ کامیابی صرف برآمدات تک محدود نہیں ہے، بلکہ کسانوں کی محنت کا اعتراف بھی ہے۔ مقامی پیداوار کو بین الاقوامی بازار سے جوڑنے سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے، بازار تک ان کی رسائی بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں روزگار و آمدنی کے پائیدار مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande