ویشنوی کی گھومتی گیندوں میں الجھا زمبابوے، ہندوستان نے ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا
وڈودرا، 28 اکتوبر (ہ س)۔ ویشنو ی شرما کی شاندار پانچ وکٹوں والی گیند بازی اور پرتیکا راول و شیفالی ورما کی ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیری
ویشنوی کی گھومتی گیندوں میں الجھا زمبابوے، ہندوستان نے ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا


وڈودرا، 28 اکتوبر (ہ س)۔

ویشنو ی شرما کی شاندار پانچ وکٹوں والی گیند بازی اور پرتیکا راول و شیفالی ورما کی ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔ بدھ کو وڈودرا کے بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستان نے زمبابوے کو 131 رنز پر سمیٹنے کے بعد آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتی نظر آئی۔ سائیلی ستگھرے نے دوسرے اوور میں لورین فیری کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں کرانتی گوڑ نے چپو موگیری تریپانو کو چار رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ویشنو ی شرما نے بیلوڈ بیجا کو ایک رن پر آؤٹ کرکے زمبابوے کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے 27 رنز کی شراکت توڑتے ہوئے سلامی بلے باز موڈیسٹر مپاچیکوا کو 37 رنز کے انفرادی اسکور پر اسٹمپ آؤٹ کرایا۔

زمبابوے کی کپتان جوزفین نوکومو نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے چیدزا دھورورو کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ دھورورو نے 39 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ تاہم، ویشنووی نے درمیانی ترتیب کے بلے بازوں کو پویلین بھیجتے ہوئے اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں اور زمبابوے کی پوری ٹیم 39.5 اوور میں 131 رنز پر سمٹ گئی۔ سائیلی ستگھرے اور کرانتی گوڑ نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پرتیکا اور شیفالی نے ہندوستان کو آسان جیت دلائی

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو پہلی ہی گیند پر جھٹکا لگا۔ نومویلو سیبانڈا نے یاستیکا بھاٹیہ کو فرانسسکا چیپارے کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔ اس کے بعد ہرلین دیول نے 19 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے، لیکن لورین فیری نے انہیں آو¿ٹ کرکے ہندوستان کا اسکور دو وکٹوں پر 44 رنز کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande