سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسنکا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ سری لنکا کے اوپننگ بلے باز پاتھم نسنکا پاکستان میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اپنی بائیں ہیم اسٹرنگ کی چوٹ سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ نسنکا کو ابتدائی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھ
Sports-Nissanka-ruled-out-Pakistan-Tests


نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ سری لنکا کے اوپننگ بلے باز پاتھم نسنکا پاکستان میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اپنی بائیں ہیم اسٹرنگ کی چوٹ سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ نسنکا کو ابتدائی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم یہ شرط تھی کہ وہ تب ہی دورہ کر سکیں گے ، جب انہیں طبی طور پر فٹ قرار دیا جائے مگا۔ سری لنکا کرکٹ کے ایک بیان سے تصدیق ہوئی ہے کہ وہ سیریز شروع ہونے تک فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

نسنکا ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کے وائٹ بال دورے کے دوران زخمی ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ انہیں جاری ون ڈے سہ فریقی سیریز کے لیے بھی مشروط طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کے باعث انہیں اس سیریز سے بھی باہر ہونا پڑا۔ اس تازہ دھچکے کے سبب ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی واپسی مزید ملتوی ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے اگست میں کلائی کی چوٹ کے باعث وہ ٹیم انڈیا کے خلاف گھریول سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے نسنکا کی جگہ اوپنر لاہرو اودارا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اودارا پہلے ہی ون ڈے ٹیم کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں۔ انہیں سہ فریقی سیریز میں بھی نسنکا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اودارا اب تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے خلاف سری لنکا کی گزشتہ دو ٹیسٹ سیریز کا بھی حصہ تھے، جس میں نہوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا میں انہوں نے 188 رن بنائے تھے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کی اپڈیٹ ٹیم: کسل مینڈس (کپتان)، پاسندو سوریہ بندارا، دنیش چاندی مل، کامندو مینڈس، سونل دینوشا، دھننجے ڈی سلوا، انجالا بندارا، کیشرا نوانتھا، پربھات جے سوریہ، ملن رتنا ئیکے؛لاہرو کمارا، اسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا، ایشان ملنگا اور لہرو اودارا۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، جو موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دور کا حصہ ہیں۔ یہ میچ راولپنڈی میں 9 سے 13 نومبر اور لاہور میں 17 سے 21 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ نئے کپتان کسل مینڈس کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ پہلی سیریز ہوگی۔

ہندوستھانسماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande