
نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا بھر کے شیئر بازاروں سے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی شیئر بازار زبردست گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج فی الحال اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کررہا ہے۔ یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ رہا اور اہم انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ وہیں، ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہورہا ہے۔ بعض اہم بازاروں میں ریکوری اور تیزی دیکھی جارہی ہے، جبکہ کچھ انڈیکس گراوٹ کے دباوسے جدوجہد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
امریکی شیئر بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران زبردست گراوٹ درج کی گئی، جس کے باعث وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس بھاری نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج پورے سیشن کے دوران دباؤ میں رہنے کے بعد 652.82 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد گر کر 52,215.16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 39.75 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,623.68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ نیس ڈیک کمپوزٹ بھی مسلسل دباؤ کے باعث 53.52 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد گر کر 25,955.34 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب، ڈاؤ جونز فیوچرز آج صبح 123.54 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 52,338.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔
یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ برقرار رہا، جس کے باعث اہم انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جرمنی کا ڈیکس انڈیکس 190.10 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد گر کر 25,181.65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح فرانس کا سی اے سی 40 انڈیکس 28.44 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,782.82 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بغیر کسی تبدیلی کے 10,690.36 پوائنٹس کی مستحکم سطح پربند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہورہا ہے۔ ایشیا کے نو اہم بازاروں میں سے دو کے انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں، جبکہ چھ انڈیکس میں گراوٹ کے باعث سرخ نشان برقرار ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں تعطیل کی وجہ سے تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں آج کوئی سرگرمی نہیں ہے اور یہ 46,041.43 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔
ہندوستانی حصص بازاروں کے لیے ابتدائی اشارے دینے والے گفٹ نفٹی پر امریکی بازاروں کی گراوٹ کا اثر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ یہ انڈیکس فی الحال 99 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد گر کر 22,509 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کررہا ہے۔
امریکی بازاروں میں گراوٹ کے اثر سے جاپانی بازار میں آج فروخت کا دباو دیکھا جارہا ہے۔ نکیئی 225 انڈیکس 243.16 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد گر کر 62,450 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس بھی 23.78 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 5,398.38 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
وہیں، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں امریکی بازار کی گراوٹ کے برخلاف تیزی نظر آ رہی ہے۔ یہ فی الحال 98.63 پوائنٹس یعنی 0.43 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,192 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کررہا ہے۔ اس کے برعکس جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں آج منافع وصولی کا رجحان ہے۔ فروخت کے دباو کے باعث یہ 38.62 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد گر کر 5,511.68 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح تھائی لینڈ کے سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ یہ 6.42 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,569.09 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں فروخت کرنے والوں کا دباؤ غالب ہے، جس کے باعث یہ 57.01 پوائنٹس یعنی 1.06 فیصد کی بھاری گراوٹ کے ساتھ 5,382.25 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہے۔ یہ 6.56 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد گر کر 3,683.92 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد