
نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران معمولی گراوٹ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اس تبدیلی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,42,570 روپے سے 1,42,720 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کررہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,690 روپے سے 1,30,840 روپے فی 10 گرام کے درمیان ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمزوری آنے سے دہلی کے صرافہ بازار میں یہ چمکدار دھات آج 2,19,900 روپے فی کلوگرام کی قیمت سے فروخت ہورہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,720 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,840 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہورہا ہے۔ وہیں، ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,570 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,690 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,42,620 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,740 روپے فی 10 گرام ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,42,570 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,30,690 روپے فی 10 گرام کے بھاو¿ فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,570 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,690 روپے فی 10 گرام ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,620 روپے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,740 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,720 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,30,840 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,620 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,740 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں بھی آج 24 کیرٹ سونا 1,42,720 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,30,840 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمزوری دیکھی جارہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھوبنیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,570 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر کاروبار کررہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں میں 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,690 روپے فی 10 گرام ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد