ایشیائی پیرا کھیلوں میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کو وزیر اعظم مودی نے ملک کے لیے فخریہ لمحہ قرار دیا
نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ جاپان کے آئیچی-ناگویا میں منعقدہ ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہندوستان نے مقابلے میں کل 114 تمغے جیت کر اپنا اب تک کا بہترین مظاہرہ
وزیر اعظم، تمغوں کی تعداد، تصویر: ایکس، سوشل میڈیا


نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ جاپان کے آئیچی-ناگویا میں منعقدہ ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہندوستان نے مقابلے میں کل 114 تمغے جیت کر اپنا اب تک کا بہترین مظاہرہ درج کرایا۔ اس کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پورے ملک کے لیے فخر اور مسرت کا موقع قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی اختتام پذیر ہوئے ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں ہمارے پیرا کھلاڑیوں نے کیا ہی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریکارڈ 114 تمغوں کے ساتھ، یہ ان کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے انتہائی فخر اور خوشی کا موقع ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں ہمارے دستے کے ہر رکن کو ان کے غیر معمولی پختہ عزم کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہر ایتھلیٹ نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اپنی کامیابیوں سے لاتعداد ہندوستانیوں کو ترغیب دی ہے۔

ہندوستان نے ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہوئے ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں 30 سونا، 35 چاندی اور 49 کانسے سمیت کل 114 تمغے اپنے نام کیے۔ ہندوستانی دستے نے اس بار گزشتہ ایڈیشن کے تمغوں کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پچھلے ایڈیشن میں ہندوستان نے 108 تمغے حاصل کیے تھے، جن میں 27 سونا، 32 چاندی اور 49 کانسہ کے تمغے شامل تھے۔

ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں 114 تمغوں کا حصول ہندوستانی پیرا کھیلوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ 30 سونا، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغوں کے ساتھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے نہ صرف اپنا پچھلا ریکارڈ توڑا، بلکہ ملک میں پیرا کھیلوں کی بڑھتی ہوئی طاقت اور کھلاڑیوں کی لگن کو بھی اجاگر کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande