
ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں 5,080 روپے فی 10 گرام تک کی گراوٹ
نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کی صرافہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ بیشتر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں فی 10 گرام 110 روپے تک کا اضافہ درج کیا گیا، جبکہ چاندی بھی فی کلوگرام 1,000 روپے تک مہنگی ہو گئی۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ملک کی بیشتر صرافہ منڈیوں میں 24 کیرٹ سونا 1,42,580 روپے سے 1,42,730 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کے نرخ 1,30,700 روپے سے 1,30,850 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئے ہیں۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی لوٹ آئی ہے اور دہلی کی صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی 2,20,900 روپے فی کلوگرام کے بھاؤ فروخت ہو رہی ہے۔
تاہم، ہفتہ وار بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث سونے اور چاندی، دونوں کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 24 کیرٹ سونا فی 10 گرام 5,080 روپے تک سستا ہو گیا، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں فی 10 گرام 4,650 روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمزور عالمی رجحان کے زیرِ اثر چاندی کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے مسلسل گراوٹ دیکھی گئی۔ آج کی تیزی کے باوجود ہفتہ وار بنیاد پر چاندی فی کلوگرام 9,100 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں سونے کے تازہ نرخ
قومی دارالحکومت دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,730 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,850 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونے کے نرخ 1,42,580 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کے نرخ 1,30,700 روپے فی 10 گرام ہیں۔ وہیں احمد آباد میں 24 کیرٹ سونا 1,42,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,750 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ فروخت ہو رہا ہے۔
چنئی اور کولکاتا کی صرافہ منڈیوں میں بھی سونے کے نرخ ممبئی کے برابر ہیں۔ ان دونوں شہروں میں 24 کیرٹ سونا 1,42,580 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,700 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ فروخت ہو رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,750 روپے فی 10 گرام ہے۔
راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,730 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,850 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ فروخت ہو رہا ہے۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,750 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی صرافہ منڈی میں بھی سونے کے نرخ بلند سطح پر برقرار ہیں۔ یہاں 24 کیرٹ سونا 1,42,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,850 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کی صرافہ مارکیٹ میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ان ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,580 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,700 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی