نویدیپ نے کانسے کے تمغے کا سہرا جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کو دیا، کہا: یہاں مشق کرنے کا فائدہ ملا
نئی دہلی، 24 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتی نیزہ باز کھلاڑی نویدیپ سنگھ نے آئیچی-ناگویا پیرا ایشیائی کھیل 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنی کامیابی کا سہرا نئی دہلی میں واقع بھارتی اسپورٹس اتھارٹی (سائی) کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں دستیاب مشق کی س
نویدیپ نے کانسے کے تمغے کا سہرا جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کو دیا، کہا: یہاں مشق کرنے کا فائدہ ملا


نئی دہلی، 24 اکتوبر (ہ س)۔

بھارتی نیزہ باز کھلاڑی نویدیپ سنگھ نے آئیچی-ناگویا پیرا ایشیائی کھیل 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنی کامیابی کا سہرا نئی دہلی میں واقع بھارتی اسپورٹس اتھارٹی (سائی) کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں دستیاب مشق کی سہولتوں کو بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم کے مرکزی ٹریک پر مشق کرنے سے انہیں مقابلے کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملی۔

بھارت نے پیرا ایشیائی کھیل 2026 میں مجموعی طور پر 114 تمغے جیت کر چوتھا مقام حاصل کیا۔ یہ ان کھیلوں میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے 30 طلائی، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغے اپنے نام کیے۔ ان میں پیرا ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا سب سے بڑا حصہ رہا، جنہوں نے 22 طلائی، 19 چاندی اور 24 کانسے سمیت مجموعی طور پر 65 تمغے جیتے۔

نویدیپ نے جمعہ کو مردوں کے نیزہ پھینک ایف-40/ایف-41 مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ گزشتہ ایڈیشن میں وہ چوتھے مقام پر رہے تھے، لیکن اس مرتبہ تمغہ جیت کر انہوں نے اپنی کارکردگی میں بہتری لائی۔ پیرس پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے نویدیپ نے کہا کہ ایشیائی کھیلوں سے قبل جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں مشق کرنے کا موقع ان کے لیے کافی مفید ثابت ہوا۔

انہوں نے ’سائی میڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے ہم میں سے زیادہ تر کھلاڑیوں نے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں تیاری کی تھی۔ اس سے ہمیں وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے اور مقابلے کا تجربہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔ اس وقت انڈین سپر لیگ کے فٹ بال مقابلے بھی جاری تھے، لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کی مشق کو ترجیح دی گئی۔ یہ کافی متاثر کن تھا اور مجھے اس سے بہت مدد ملی۔“

اسٹیڈیم میں مشق کرنے والے کھلاڑیوں نے کئی تمغے جیتے

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں مشق کرنے والے بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے آئیچی-ناگویا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پروین کمار نے مردوں کی ہائی جمپ ٹی-64، سندیپ کمار نے مردوں کی 400 میٹر دوڑ ٹی-64 اور پرنَو سورما نے مردوں کے کلب تھرو ایف-51 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ سندیپ نے 400 میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

رِنکو ہڈّا نے مردوں کے نیزہ پھینک ایف-46 مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ سمرن شرما نے خواتین کی 100 میٹر اور 200 میٹر ٹی-12 دوڑ میں طلائی تمغے جیتنے کے ساتھ دونوں مقابلوں میں کھیلوں کے ریکارڈ بھی قائم کیے۔

چاندی کے تمغے جیتنے والوں میں مردوں کے نیزہ پھینک ایف-12/ایف-13 مقابلے میں منجیت، خواتین کی لانگ جمپ ٹی-47 میں نمیشا چکّنگل پرمبیل، مردوں کی ہائی جمپ ٹی-63 میں ورون سنگھ بھاٹی، خواتین کی 100 میٹر اور 200 میٹر ٹی-35 دوڑ میں پریتی پال اور مردوں کے نیزہ پھینک ایف-46 مقابلے میں اجیت سنگھ یادو شامل رہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اسپورٹس اتھارٹی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ان تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کے علاوہ 50 سے زیادہ پیرا ایتھلیٹس بھی مشق کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande