ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، مضبوط برتری گنوا کر سرخ نشان میں پھسلے سینسیکس اور نفٹی
نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں ا
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد فروخت شروع ہو گئی، جس کے باعث یہ دونوں انڈیکس گرتے چلے گئے۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.58 فیصد اور نفٹی 0.86 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بی ایس ای کا سینسیکس آج 416.25 پوائنٹس یعنی 0.57 فیصد کے شاندار اضافے کے ساتھ 73,665.64 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی بازار میں اتار چڑھاو کا دور شروع ہو گیا۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 73,766.51 پوائنٹس تک پہنچا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹی سی ایس جیسے کچھ بڑے ہیوی ویٹ شیئروں میں آنے والی تیزی سے بازار کو سہارا ملا۔ حالانکہ دوسری سرکردہ کمپنیوں کے شیئروں میں فروخت ہونے کے سبب سینسیکس کچھ ہی دیر میں اپنی پوری برتری گنوا کر سرخ نشان میں آ گیا۔ فروخت کا دباو بننے سے یہ انڈیکس مسلسل گرتا چلا گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 423.14 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 72,826.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔سینسیکس ہی کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 54.55 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,742.20 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی پہلے خریداروں نے خریداری کا زور بنایا، جس سے نفٹی کی چال میں تیزی آئی اور یہ 22,787.25 پوائنٹس کی بالائی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم ابتدائی کاروبار کے دوران ہی فروخت کنندگان نے فروخت کا چہار طرفہ دباو بنا دیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس بالائی سطح پر برقرار نہیں رہ سکا۔ مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب یہ انڈیکس بھی اپنی ساری مضبوطی گنوا کر سرخ نشان میں گر گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 194.40 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,493.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ کے 2,973 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 509 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 2,464 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 8 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری طرف 22 شیئر فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 11 شیئر سبز نشان میں اور 39 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ٹی سی ایس، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، بھارتی ایئرٹیل اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر 0.13 فیصد سے لے کر 2.63 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ہنڈالکو انڈسٹریز، ٹاٹا اسٹیل، جیو فائنانشیل، ٹائٹن کمپنی اور ٹی ایم پی وی کے شیئر 2.58 فیصد سے لے کر 3.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande