
آئیچی-ناگویا، 23 اکتوبر(ہ س)۔ پیرا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ دو سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ سندیپ نے مردوں کی 400 میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ہینی نے جیولین تھرو میں نیا عالمی ریکارڈ بنا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ اس کے علاوہ اجے کمار نے 400 میٹر دوڑ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ پیرا ٹیبل ٹینس میں جہان دوراب مدن اور شبھم وادھوا نے بھی کانسہ کے تمغے جیت کر بھارت کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔مردوں کی 400 میٹر ٹی 44 مقابلے میں سندیپ نے 52.28 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے سونے کاتمغہ جیتا اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ سعودی عرب کے نور السنہ نے 53.13 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ بھارت کے اجے کمار نے 53.61 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے کانسہ کا تمغہ جیتا۔اس طرح بھارت نے اس مقابلے میں دو تمغے اپنے نام کیے۔ اجے کمار نے بھی اپنی کارکردگی کے ساتھ کھیلوں کا ریکارڈ قائم کیا۔
مردوں کے جیولین تھرو ایف 37 مقابلے میں بھارت کے ہینی نے 60.49 میٹر دور نیزہ پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی آخری کوشش میں پیش کی۔ ہینی نے 1116 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔
ایران کے ہرمز سیدیکاجپونجی نے 50.68 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ چین کے چینگژی یو نے 53.66 میٹر نیزہ پھینک کر کانسہ کا تمغہ حاصل کیا اور ایشیائی ریکارڈ قائم کیا۔
پیرا ٹیبل ٹینس کے مردوں کے ڈبلز ایم ڈی 4 زمرے میں بھارت کے جہان دوراب مدن اور شبھم وادھوا نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ سیمی فائنل میں بھارتی جوڑی کو جنوبی کوریا کے جنچیول پارک اور کیونگ ہیون کم کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کوریائی جوڑی نے یہ مقابلہ 14-12، 11-7 اور 11-5 سے جیتا۔ عالمی درجہ بندی میں 15ویں مقام پر موجود بھارتی جوڑی کے 50 سالہ کھلاڑی جہان مدن پیرا ایشین گیمز 2026 میں تمغہ جیتنے والے بھارتی دستے کے سب سے معمر کھلاڑی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan