اپڈیٹ۔۔۔سہجانند میڈیکل ٹیک کی اسٹاک مارکیٹ میں پریمیم انٹری، اتار چڑھاو کے باوجود آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ جدید ترین طبی آلات تیار کرنے، ان کی تیاری اور فروخت کا کام کرنے والی کمپنی سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص نے جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کرکے اپنے آئی پی او میں سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ کمپنی سپرافلیکس
IPO-Listing-Sahajanand-Medical


نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ جدید ترین طبی آلات تیار کرنے، ان کی تیاری اور فروخت کا کام کرنے والی کمپنی سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص نے جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط آغاز کرکے اپنے آئی پی او میں سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ کمپنی سپرافلیکس کروز، کوکون و ہائیڈرا جیسے معروف برانڈز کے ذریعے طبی شعبے میں تکنیکی خدمات فراہم کرتی ہے۔

آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 344 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ جمعہ کو بی ایس ای پر ان کی لسٹنگ تقریباً 7 فیصد پریمیم کے ساتھ 368.05 روپے پر ہوئی، جب کہ این ایس ای پر حصص تقریباً 8 فیصد پریمیم کے ساتھ 371.15 روپے پر لسٹ ہوئے۔

لسٹنگ کے بعد خریداری کے رجحان کے باعث حصص کی قیمت چند ہی لمحوں میں بڑھ کر 409.95 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، اس کے بعد بازار میں منافع وصولی کے لیے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کیے جانے کے سبب قیمت گر کر 346.65 روپے تک آ گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے یہ حصص 378.20 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح اس کے آئی پی او میں سرمایہ کاروں کو فی شیئر 34.20 روپے یعنی 9.94 فیصد کے فائدے میں تھے۔

کمپنی کا 475.48 کروڑ روپے کا آئی پی او 15 سے 19 اکتوبر تک سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے اسے اچھا ردعمل ملا اور یہ مجموعی طور پر 10.28 گنا سبسکرائب ہوا۔ اہل ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ اینکر سرمایہ کاروں کو چھوڑ کر 34.68 گنا سبسکرائب ہوا۔ اسی طرح غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے کو 14.61 گنا سبسکرپشن ملا۔ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 2.97 گنا، جب کہ کمپنی کے ملازمین کے لیے مختص حصہ 0.37 گنا سبسکرائب ہوا۔

اس آئی پی او کے تحت ایک روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 1,38,22,116 حصص جاری کیے گئے۔ یہ مکمل طور پر 100 فیصد آفر فار سیل (او ایف ایس)ونڈو کے ذریعے لایا گیا تھا، جس کے تحت پروموٹرز اور دیگر حصص یافتگان نے اپنی حصہ داری فروخت کی۔ اس طرح کمپنی کو اس پبلک ایشو سے براہ راست کوئی رقم حاصل نہیں ہوگی، بلکہ فروخت ہونے والے حصص کی پوری رقم ان پروموٹرز اور سابق حصص یافتگان کو ملے گی جنہوں نے اپنے حصص فروخت کیے ہیں۔

سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کی مالی صورت حال پر نظر ڈالیں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے دستاویزات میں موجود اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران کمپنی کی مالی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں کمپنی کو 7.35 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میںبہتر ہو کر 25.15 کروڑ روپے کے خالص منافع (ٹیکس کے بعد منافع) تک پہنچ گیا۔گزشتہ مالی سال 26-2025 میں کمپنی کا خالص منافع 175 فیصد بڑھ کر 69.08 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی، یعنی 30 جون 2026 تک کمپنی 15.09 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کر چکی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande