
نئی دہلی، 23 اکتوبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ملکی صرافہ بازار میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ آج کاروبار کے ابتدائی مرحلے میں دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ سونا فی 10 گرام 1,550 روپے سے لے کر 1,700 روپے تک سستا ہو گیا، جب کہ چاندی کی قیمت میں بھی فی کلوگرام 5,000 روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں تبدیلی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,370 روپے سے 1,44,520 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کرتا نظر آیا۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,340 روپے سے 1,32,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان رہی۔ چاندی کی قیمت میں گراوٹ کے بعد دہلی کے صرافہ بازار میں آج اس کی قیمت 2,24,900 روپے فی کلوگرام درج کی گئی۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,520 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,490 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,370 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,32,340 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,44,420 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,370 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,32,340 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,370 روپے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,340 روپے فی 10 گرام رہی۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,420 روپے فی 10 گرام، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,520 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,32,490 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,420 روپے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,390 روپے فی 10 گرام رہی۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,520 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,32,490 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروبار کے ابتدائی اوقات میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,370 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,32,340 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی