ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رجحان بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کے بھاری دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں ا
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رجحان بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کے بھاری دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں گراوٹ حاوی ہو گئی۔ بازار میں مسلسل جاری فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.50 فیصد اور نفٹی 0.63 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ بی ایس ای کا سینسیکس آج 366.36 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 73,343.33 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی بازار میں گراوٹ کا دور شروع ہو گیا۔ کچھ منتخب آئی ٹی اور ہیوی ویٹ شیئروں میں آنے والی معمولی تیزی سے بازار کو معمولی سہارا ملا، لیکن بڑے پیمانے پر چہار طرفہ فروخت کی وجہ سے سینسیکس پر مسلسل دباو بنا رہا۔ شیئروں کی مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب یہ انڈیکس 73,005.11 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا۔ حالانکہ بعد میں خریداری شروع ہونے پر یہ انڈیکس تھوڑا سدھر کر 73,423 پوائنٹس کی بالائی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد بازار میں ایک بار پھر فروخت شروع ہو گئی، جس سے یہ انڈیکس دوبارہ گر گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 367.93 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 73,341.76 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ سینسیکس ہی کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 123.60 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22,687.75 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کنندگان نے فروخت کا چہار طرفہ دباو بنا دیا، جس کے باعث یہ انڈیکس پھسل کر 22,554.85 پوائنٹس کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ حالانکہ ابتدائی کاروبار کے دوران ہی کچھ خریداروں نے خریداری کا معمولی زور بنایا، جس سے نفٹی کی بالائی سطح میں 22,697.55 پوائنٹس تک کی ریکوری دیکھنے کو ملی۔ تاہم خریداری کا یہ دور طویل وقت تک برقرار نہیں رہ سکا۔ تھوڑی دیر بعد ہی ایک بار پھر فروخت کا دباو بن گیا، جس سے اس انڈیکس کی کمزوری دوبارہ بڑھنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 148.70 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,662.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ کے 2,931 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 645 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 2,286 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے تین شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری طرف 27 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے تین شیئر سبز نشان میں اور 47 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے بھارتی ایئرٹیل 0.80 فیصد، ایٹرنل 0.53 فیصد اور انفوسس 0.31 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ ٹاپ گینرز کی فہرست میں کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، نیسلے 2.66 فیصد، ایس بی آئی لائف انشورنس 2.41 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 2.36 فیصد، ہنڈالکو انڈسٹریز 2.18 فیصد اور کول انڈیا 2.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ ٹاپ لوزرز کے طور پر کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande