
آئیچی-ناگویا، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کے ہمانشو ناندل نے ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں اپنا دوسرا کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ہریانہ کے روہتک کے رہنے والے ہمانشو نے بدھ کے روز مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس-11 مقابلے میں ایک منٹ 20.72 سیکنڈ کا وقت نکال کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس مقابلے میں چین کے یانگ بوجن نے ایک منٹ 12.69 سیکنڈ کے ساتھ کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ جاپان کے کیچی کیمورا نے ایک منٹ 12.72 سیکنڈ کا وقت نکال کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
22 سالہ ہمانشو پیدائشی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔ آپٹک عصب میں خرابی کے باعث ان کی بینائی متاثر ہوئی۔ انہوں نے منگل کے روز مردوں کے 400 میٹر فری اسٹائل ایس-11 مقابلے میں پانچ منٹ 10.91 سیکنڈ کا وقت نکال کر کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ اس طرح انہوں نے ان کھیلوں میں اب تک دو تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔خبر لکھے جانے تک ہندوستان نے مجموعی طور پر 58 تمغے حاصل کر لیے تھے، جن میں 14 طلائی، 21 چاندی اور 23 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ تمغوں کی فہرست میں ہندوستان چوتھے مقام پر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan