اسٹاک مارکیٹ میں ویبھو ویاپار نے مایوس کیا، آئی پی او میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کو لون فرنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل قرض کی خدمات فراہم کرنے والی فن ٹیک کمپنی ویبھو ویاپار لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے ساتھ آغاز کیا، جس سے آئی پی او میں سرمایہ لگانے وال
اسٹاک مارکیٹ میں ویبھو ویاپار نے مایوس کیا، آئی پی او میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔

کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کو لون فرنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل قرض کی خدمات فراہم کرنے والی فن ٹیک کمپنی ویبھو ویاپار لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے ساتھ آغاز کیا، جس سے آئی پی او میں سرمایہ لگانے والوں کو مایوسی ہوئی۔

آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 54 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر ان کی لسٹنگ 2.04 فیصد ڈسکاو¿نٹ کے ساتھ 52.90 روپے پر ہوئی۔

کمزور لسٹنگ کے بعد خریداروں نےشیئرز کی خریداری شروع کر دی، جس سے ان کی قیمت میں بہتری آنے لگی۔ مسلسل خریداری کے باعث شیئر کی قیمت بڑھ کر 53.90 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، اس کے بعد فروخت کا دباو¿ بڑھنے سے قیمت گر کر 50.30 روپے کی لوئر سرکٹ سطح تک پہنچ گئی۔ بعد میں خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کی اورشیئرز لوئر سرکٹ سے باہر نکل آئے۔

دن بھر کی کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر کمپنی کا شیئر 53.05 روپے پر بند ہوا۔ اس طرح پہلے ہی دن کی تجارت میں کمپنی کے آئی پی او میں سرمایہ لگانے والوں کو فی شیئر 0.95 روپے، یعنی 1.76 فیصد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

کمپنی کا 42.10 کروڑ روپے کا آئی پی او 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے معمولی ردعمل ملا اور مجموعی طور پر اسے 2.60 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 1.35 گنا سبسکرائب ہوا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے کو 6.61 گنا سبسکرپشن ملا، جبکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 2.66 گنا سبسکرائب ہوا۔

اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 77.96 لاکھ نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ شیئرزکی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کمپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، پرانے قرضوں کا بوجھ کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande