
فرینچ اوپن : تنوی شرما نے ایشارانی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کی جانب قدم بڑھایا
پیرس، 20 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کی 17 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما نے فرینچ اوپن-2026 میں اپنی ہم وطن ایشارانی بروا کو ہرا کر اگلے راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ منگل کے روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے مقابلے میں تنوی نے 22 سالہ ایشارانی کو 12-21، 12-21 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 32 منٹ تک چلا۔ اس جیت کے بعد تنوی کا اگلے راونڈ میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی جنوبی کوریا کی آن سے ینگ سے سامنا ہو سکتا ہے۔ آن کو پہلے راونڈ میں ڈنمارک کی امالی شولز کے خلاف کھیلنا ہے۔
تنوی حال ہی میں ڈنمارک اوپن کے کوارٹر فائنل میں آن سے ینگ کو چیلنج پیش کر چکی ہیں، تاہم انہیں 21-15، 21-13 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پیرس میں کھیلے گئے مقابلے میں تنوی نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لگاتار تین پوائنٹس حاصل کر کے برتری بنائی اور پہلے گیم کے وقفے تک 3-11 کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے محض 14 منٹ میں پہلا گیم اپنے نام کر لیا۔
دوسرے گیم میں ایشارانی نے ابتدا میں بہتر چیلنج پیش کیا اور اسکور 5-5 سے برابر رکھا۔ البتہ تنوی نے اس کے بعد تیزی سے پوائنٹس حاصل کئے اور وقفے تک 6-11 کی برتری حاصل کر لی۔ انہوں نے اس رفتار کو آخر تک برقرار رکھتے ہوئے لگاتار دوسرے گیم میں 12-21 سے جیت درج کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن