
آئیچی-ناگویا، 20 اکتوبر (ہ س)۔ ایشیائی پیرا کھیلوں میں ہندوستان نے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایتھلیٹکس، پیرا ٹیبل ٹینس، نشانہ بازی، پاور لفٹنگ اور تیراکی میں مجموعی طور پر 24 تمغے جیتے۔ ان میں سونے کے پانچ ، چاندی کے چھ اور کانسے کے 13تمغے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان سونے کے نو، چاندی کے 11اور کانسے کے 15 سمیت مجموعی طور پر 35 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
دن کی نمایاں کامیابیوں میں دیپتی جیونجی کا خواتین کی 400 میٹر دوڑ ٹی-20 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنا، پرنو سورما اور رام رتن سنگھ کا مردوں کے ڈسکس تھرو ایف-51/ایف-52/ایف-53 مقابلے میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتنا شامل ہے۔ نشاد کمار نے مردوں کے ہائی جمپ ٹی-47 مقابلے میں کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ سمرن نے خواتین کی 200 میٹر دوڑ ٹی-12 میں سونے، جبکہ تیجل بین ڈامور نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
ہندوستان نے مردوں کے ڈسکس تھرو ایف-43/ایف-44/ایف-62/ایف-64 مقابلے میں تینوں تمغے جیت کر بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دیویندر کمار نے سونے، راکیش نے چاندی اور پردیپ کمار نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ خواتین کی 200 میٹر دوڑ ٹی-35 میں پریتی پال نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے نیزہ پھینکنے کے ایف-53/ایف-54 مقابلے میں پردیپ کمار نے چاندی اور آیوش ورما نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
پاور لفٹنگ میں اشوک کمار ملک نے مردوں کے 65 کلوگرام تک کے وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ نشانہ بازی میں منیش نروال نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ-1 مقابلے میں چاندی، جبکہ سرشٹی اروڑہ نے خواتین کے اسی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
ایتھلیٹکس کے دیگر مقابلوں میں پروین شرما نے مردوں کے شاٹ پٹ ایف-11 اور ہوکاٹو ہوتوزے سیما نے مردوں کے شاٹ پٹ ایف-56/ایف-57 مقابلے میں کانسے کے تمغے حاصل کیے۔ پیرا ٹیبل ٹینس میں سونل بین پٹیل، بھاوینا پٹیل، پراچی پانڈے، سہانا روی اور جہان مدن نے کانسے کے تمغے جیتے۔
تیراکی میں ہمانشو ناندل نے مردوں کے 400 میٹر فری اسٹائل ایس-11 مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ نرنجن مکندن نے مردوں کے 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم-7 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔
اس طرح ہندوستان نے دوسرے دن مختلف کھیلوں میں 24 تمغے جیت کر ایشیائی پیرا کھیلوں میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی۔
ایشیائی پیرا کھیلوں میں دوسرے دن ہندوستان کے 24 تمغہ جیتنے والے کھلاڑی
سونے کے تمغے
1۔ دیویندر کمار — ایتھلیٹکس، مردوں کا ڈسکس تھرو ایف-43/ایف-44/ایف-62/ایف-64۔
2۔ پرنو سورما — ایتھلیٹکس، مردوں کا ڈسکس تھرو ایف-51/ایف-52/ایف-53۔
3۔سمرن — ایتھلیٹکس، خواتین کی 200 میٹر دوڑ ٹی-12۔
4۔ نشاد کمار — ایتھلیٹکس، مردوں کا ہائی جمپ ٹی-47؛ کھیلوں کا نیا ریکارڈ۔
5۔ دیپتی جیونجی — ایتھلیٹکس، خواتین کی 400 میٹر دوڑ ٹی-20۔
چاندی کے تمغے
1۔ راکیش — ایتھلیٹکس، مردوں کا ڈسکس تھرو ایف-43/ایف-44/ایف-62/ایف-64۔
2۔ رام رتن سنگھ — ایتھلیٹکس، مردوں کا ڈسکس تھرو ایف-51/ایف-52/ایف-53۔
3۔ پریتی پال — ایتھلیٹکس، خواتین کی 200 میٹر دوڑ ٹی-35۔
4۔ اشوک کمار ملک — پاور لفٹنگ، مردوں کا 65 کلوگرام تک وزن کا زمرہ۔
5۔ منیش نروال — نشانہ بازی، مردوں کا 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ-1۔
6۔ پردیپ کمار — ایتھلیٹکس، مردوں کا جیولن تھرو ایف-53/ایف-54۔
کانسے کے تمغے
1۔ پردیپ کمار — ایتھلیٹکس، مردوں کا ڈسکس تھرو ایف-43/ایف-44/ایف-62/ایف-64۔
2۔ تیجل بین ڈامور — ایتھلیٹکس، خواتین کی 200 میٹر دوڑ ٹی-12۔
3۔آیوش ورما — ایتھلیٹکس، مردوں کا جیولن تھرو ایف-53/ایف-54۔
4۔سرشٹی اروڑہ — نشانہ بازی، خواتین کا 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ-1۔
5۔ پروین شرما — ایتھلیٹکس، مردوں کا شاٹ پٹ ایف-11۔
6۔ہوکاٹو ہوتوزے سیما — ایتھلیٹکس، مردوں کا شاٹ پٹ ایف-56/ایف-57۔
7۔ سونل بین پٹیل — پیرا ٹیبل ٹینس، خواتین کا سنگلز کلاس-3۔
8۔ بھاوینا پٹیل — پیرا ٹیبل ٹینس، خواتین کا سنگلز کلاس-4/5۔
9. پراچی پانڈے — پیرا ٹیبل ٹینس، خواتین کا سنگلز کلاس-6۔
10۔ سہانا روی — پیرا ٹیبل ٹینس، خواتین کا سنگلز کلاس-9۔
11۔ جیہان مدن — پیرا ٹیبل ٹینس، مردوں کا سنگلز کلاس-1۔
12۔ ہمانشو ناندل — تیراکی، مردوں کا 400 میٹر فری اسٹائل ایس-11۔
13۔ نرنجن مکندن — تیراکی، مردوں کا 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم-7۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد