کور4 انجینئرس کا آئی پی او 23 اکتوبر کو کھلے گا، 30 اکتوبر کو لسٹنگ
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ ریلوے انفراسٹرکچر، پاور ٹرانسمیشن اور واٹر ٹریٹمنٹ جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کور4 انجینئرس لمیٹڈ کا 55 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 اکتوبر کو کھلے گا۔ سرمایہ کار 27 اکتوبر تک بولی لگا سکیں گے۔ شیئروں کی الاٹ
کور4 انجینئرس کا آئی پی او 23 اکتوبر کو کھلے گا، 30 اکتوبر کو لسٹنگ


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ ریلوے انفراسٹرکچر، پاور ٹرانسمیشن اور واٹر ٹریٹمنٹ جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کور4 انجینئرس لمیٹڈ کا 55 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 اکتوبر کو کھلے گا۔ سرمایہ کار 27 اکتوبر تک بولی لگا سکیں گے۔ شیئروں کی الاٹمنٹ 28 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ 29 اکتوبر کو کامیاب سرمایہ کاروں کے ڈی میٹ کھاتوں میں شیئر جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئر 30 اکتوبر کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر لسٹ ہوسکتے ہیں۔

آئی پی او کے لیے فی شیئر قیمت 88 سے 93 روپے مقرر کی گئی ہے۔ لاٹ سائز 1,200 شیئروں کا ہے، تاہم خوردہ سرمایہ کاروں کو کم از کم دو لاٹ، یعنی 2,400 شیئروں کے لیے بولی لگانی ہوگی۔ اس کے لیے 2,23,200 روپے کی سرمایہ کاری ضروری ہوگی۔ کمپنی 10 روپے فی شیئر کی فیس ویلیو والے کل 58,94,400 نئے شیئر جاری کرکے رقم جمع کرے گی۔

ایشو میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرس کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے کم از کم 35 فیصد اور نان انسٹی ٹیوشنل سرمایہ کاروں کے لیے کم از کم 15 فیصد حصہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

سیبی میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق کمپنی کی مالی حالت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2024-23 میں کمپنی کو 2.89 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو 25-2024 میں بڑھ کر 3.81 کروڑ روپے ہوگیا۔ 2026-25 میں منافع بڑھ کر 12.37 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ مالی سال 2027-26 کی پہلی سہ ماہی، یعنی 30 جون 2026 تک کمپنی 6.17 کروڑ روپے کا خالص منافع کما چکی تھی۔

کمپنی کی مجموعی آمدنی بھی بڑھی ہے۔ مالی سال 2024-23 میں یہ 33.63 کروڑ روپے تھی، جو 2025-24 میں 34.60 کروڑ روپے اور 2026-25 میں بڑھ کر 91.79 کروڑ روپے ہوگئی۔ مالی سال 2027-26 کی پہلی سہ ماہی تک آمدنی 45.77 کروڑ روپے رہی۔

دوسری جانب، کمپنی پر قرض کا بوجھ بھی بڑھا ہے۔ مالی سال 2024-23 میں 16.75 کروڑ روپے کا قرض 2025-24 میں 18.58 کروڑ روپے اور 2026-25 میں 31.58 کروڑ روپے ہوگیا۔ 30 جون 2026 تک قرض بڑھ کر 40.57 کروڑ روپے درج کیا گیا۔

کمپنی کے مجموعی اثاثے مالی سال 2024-23 کے 31.97 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2025-24 میں 67.12 کروڑ روپے اور 2026-25 میں 116.32 کروڑ روپے ہوگئے۔ جون 2026 کے اختتام پر یہ 145.43 کروڑ روپے تھے۔ کمپنی کی نیٹ ورتھ بھی مالی سال 2024-23 کے 6.43 کروڑ روپے سے بڑھ کر جون 2026 تک 37.23 کروڑ روپے ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande