
نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ ایشیائی پیرا کھیلوں کے پہلے دن ہندوستان نے سونے کے چار ، چاندی کے پانچ اور کانسے کے دو تمغوں سمیت مجموعی طور پر 11 تمغے جیتے۔ پہلے دن کے مقابلوں کے اختتام پر تمغوں کی فہرست میں ہندوستان چوتھے مقام پر رہا۔
ہندوستان کے لیے دن کا پہلا سونے کا تمغہ نشانہ بازی میں مونا اگروال نے جیتا۔ انہوں نے خواتین کے مقابلے میں 250 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ان کی ساتھی اور پیرا اولمپک چیمپئن اونی لیکھرا نے 249.6 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
اس کے بعد جوڈو میں ہندوستان کو دو تمغے ملے۔ کوکیلا نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ کپل پرمار نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ملک کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ایتھلیٹکس میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نشاد کمار نے لمبی کود میں سونے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو دن کا دوسرا سونے کا تمغہ دلایا۔ رنکو ہڈا، سومیا، اجیت سنگھ، وی راونی اور رادھا وینکٹیش نے بھی تمغے جیتے۔ ایتھلیٹکس میں ہندوستان نے مجموعی طور پر چھ تمغے حاصل کیے، جن میں تین سونے کے تمغے شامل ہیں۔
تیراکی میں روی بودیگینا نے مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل ایس 13 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس طرح نشانہ بازی، جوڈو، ایتھلیٹکس اور تیراکی میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے تمغے جیت کر ملک کو اچھی شروعات دلائی۔
تمغوں کی فہرست میں چین سونے کے 15، چاندی کے 15ا ور کانسے کے 14تمغوں سمیت مجموعی طور پر 44 تمغوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ ازبکستان سونے کے ، چاندی کے آٹھ اور کانسے کے چھ تمغوں سمیت 20 تمغوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ میزبان جاپان سونے کے پانچ، چاندی کے دو اور کانسے کے 10 تمغے سمیت 17 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان سونے کے چار، چاندی کے پانچ اور کانسے کے دو تمغے سمیت 11 تمغوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ قزاقستان سونے کے تین ، چاندی کے تین اور کانسے کے چھ تمغے سمیت 12 تمغوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد