
نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ سرکاری شعبے کے پنجاب اینڈ سندھ بینک نے موجودہ مالی سال 2026-تا2027 کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بینک کا خالص منافع تقریباً 40 فیصد بڑھ کر 412 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس دوران بینک کی خالص سودی آمدنی (این آئی آئی) بھی 22 فیصد اضافے کے ساتھ 1,161 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو بنیادی بینکاری آمدنی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
بینک نے بتایا کہ اس کا آپریٹنگ منافع بھی 22.3 فیصد بڑھ کر 617 کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ مالی سال 2026-تا2027 کی دوسری سہ ماہی میں یہ 505 کروڑ روپے تھا۔ اس کے ساتھ ہی بینک نے اپنے اثاثوں کے معیار میں بہتری کا سلسلہ بھی برقرار رکھا ہے۔ مجموعی غیر فعال اثاثے (گراس این پی اے) گزشتہ سہ ماہی کے 2.21 فیصد سے کم ہو کر 2.09 فیصد رہ گئے، جبکہ خالص غیر فعال اثاثے (نیٹ این پی اے) 0.65 فیصد سے بہتر ہو کر 0.61 فیصد پر آ گئے۔
پنجاب اینڈ سندھ بینک کے مطابق، رواں سہ ماہی میں اس کی پروویژنز 52 کروڑ روپے رہیں، جبکہ مالی سال 2026-تا2027 کی پہلی سہ ماہی میں یہ رقم 94 کروڑ روپے اور گزشتہ مالی سال 2025تا2026 کی دوسری سہ ماہی میں تقریباً 148 کروڑ روپے تھی۔ پروویژنز میں اس کمی سے بینک کے منافع میں بہتری آئی ہے۔
یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پنجاب اینڈ سندھ بینک اپنی بنیادی آمدنی کو مضبوط بنانے، اثاثوں کے معیار میں بہتری لانے اور مسلسل ترقی کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی