
نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست خریداری کے باعث سینسیکس کی 10 سب سے زیادہ قدر و قیمت رکھنے والی کمپنیوں میں سے 9 کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں مجموعی طور پر 3.65 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس دوران سب سے زیادہ فائدہ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کو ہوا، جب کہ مارکیٹ کیپ میں اضافے کے لحاظ سے بھارتی ایئرٹیل دوسرے اور انفوسس تیسرے مقام پر رہی۔ دوسری جانب، ٹاپ 10 کمپنیوں میں شامل لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی درج کی گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سب سے زیادہ قدر و قیمت رکھنے والی 10 کمپنیوں میں شامل ریلائنس انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)، بجاج فائنانس، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) اور انفوسس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوا۔ ان کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ کیپ میں 3,65,081.99 کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے برعکس، لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) واحد کمپنی رہی جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے کے کاروبار کے بعد ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1,08,542.63 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 8,91,134.96 کروڑ روپے ہوگئی۔ اسی طرح بھارتی ایئرٹیل کی مارکیٹ کیپ 61,406.53 کروڑ روپے بڑھ کر 11,88,815.45 کروڑ روپے ہوگئی۔ انفوسس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 55,893.05 کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا گیا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 4,71,409.41 کروڑ روپے ہوگئی۔
اس دوران ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے کاروبار کے بعد کمپنی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53,047.56 کروڑ روپے بڑھ کر 16,37,437.19 کروڑ روپے ہوگئی۔ اسی طرح ایچ ڈی ایف سی بینک کی مارکیٹ کیپ 32,379.05 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ 11,22,628.07 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 30,769.95 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 10,02,871.44 کروڑ روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بجاج فائنانس کی مارکیٹ کیپ 14,786.65 کروڑ روپے بڑھ کر 6,11,326.72 کروڑ روپے ہوگئی۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 4,933.50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5,02,204.82 کروڑ روپے ہوگئی۔ وہیں، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی مارکیٹ کیپ 3,323.07 کروڑ روپے بڑھ کر 8,87,722.84 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
ان 9 کمپنیوں کے برعکس، گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں گراوٹ درج کی گئی۔ کمپنی کی مارکیٹ کیپ 9,232.26 کروڑ روپے کم ہوکر 4,99,725.06 کروڑ روپے رہ گئی۔
مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے سرفہرست 10 کمپنیاں
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے اعتبار سے ریلائنس انڈسٹریز 16,37,437.19 کروڑ روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ ملک کی سب سے زیادہ قدر و قیمت رکھنے والی کمپنی کے طور پر پہلے مقام پر برقرار رہی۔ اس کے بعد بھارتی ایئرٹیل 11,88,815.45 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے، ایچ ڈی ایف سی بینک 11,22,628.07 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے، آئی سی آئی سی آئی بینک 10,02,871.44 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) 8,91,134.96 کروڑ روپے کے ساتھ پانچویں مقام پر رہی۔
اسی طرح اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) 8,87,722.84 کروڑ روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ چھٹے، بجاج فائنانس 6,11,326.72 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) 5,02,204.82 کروڑ روپے کے ساتھ آٹھویں، لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) 4,99,725.06 کروڑ روپے کے ساتھ نویں اور انفوسس 4,71,409.41 کروڑ روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ دسویں مقام پر رہی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی