رنجی ٹرافی: پریانش آریہ 199 رنز بناکر آؤٹ، رنکو سنگھ نے مسلسل دوسری سنچری جڑی
نئی دہلی، 18 اکتوبر(ہ س)۔ رنجی ٹرافی کے مقابلوں میں اتوار کو دہلی کے بلے باز پریانش آریہ دوہری سنچری سے صرف ایک رن دور رہ گئے، تاہم ان کی شاندار اننگز اور کپتان آیوش بدونی کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت دہلی نے گجرات کے خلاف پہلے دن مضبوط پوزیشن حاصل
رنجی ٹرافی: پریانش آریہ 199 رنز بناکر آؤٹ، رنکو سنگھ نے مسلسل دوسری سنچری جڑی


نئی دہلی، 18 اکتوبر(ہ س)۔

رنجی ٹرافی کے مقابلوں میں اتوار کو دہلی کے بلے باز پریانش آریہ دوہری سنچری سے صرف ایک رن دور رہ گئے، تاہم ان کی شاندار اننگز اور کپتان آیوش بدونی کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت دہلی نے گجرات کے خلاف پہلے دن مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری جانب، اتر پردیش کے رنکو سنگھ نے گوا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری بناکر ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا۔مختلف مقابلوں میں ادے سہارن، سچن بے بی اور سچن یادو نے بھی سنچریاں اسکور کیں، جبکہ گیند بازوں میں تشار دیش پانڈے، گرجپنیٹ سنگھ اور سائی کشور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دہلی کے سلامی بلے باز پریانش آریہ نے محض 125 گیندوں میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری مکمل کی، لیکن وہ 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان آیوش بدونی نے ناٹ آؤٹ سنچری بناکر دہلی کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ادھر گوا کے خلاف اتر پردیش کی ٹیم 137 رنز پر نو وکٹیں گنواکر مشکلات میں گھر گئی تھی۔ ایسے وقت میں رنکو سنگھ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 202 رنز تک پہنچایا اور رواں سیزن میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔

چھتیس گڑھ کے خلاف پنجاب کے کپتان ادے سہارن نے ناٹ آؤٹ 106 رنز بنائے۔ دن کے اختتام تک پنجاب نے چار وکٹوں پر 269 رنز بنالیے تھے۔ پربھسمرن سنگھ نے بھی 62 رنز کی اننگز کھیلی۔کیرالہ کے سچن بے بی نے اڈیشہ کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کریئر کی 16ویں سنچری بنائی، جبکہ محمد اظہرالدین 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان 141 رنز کی شراکت ہوئی۔راجستھان کے سچن یادو نے سنچری اسکور کی، جبکہ کرن لامبا 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کی عمدہ بلے بازی سے راجستھان نے ریلوے کے خلاف پہلے دن برتری حاصل کی۔

کرناٹک کے منونتھ کمار نے سوراشٹر کے خلاف ناٹ آؤٹ 86 رنز بنائے، جس میں پانچ چھکے شامل تھے۔ انیش کے وی نے 59 رنز کا تعاون دیا۔

ناگالینڈ کے خلاف میزورم کے چنمے سوتھار نے 24 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 180 رنز بنائے۔ وہیں، کیون کرسٹوفر نے مایوس کن ڈیبیو کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے تیز رفتار سنچری بنائی۔ میگھالیہ نے دن کے اختتام تک چھ وکٹوں پر 325 رنز بنالیے تھے۔چنڈی گڑھ کی ٹیم 103 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں ہریانہ نے 37 رنز پر چار وکٹیں گنوادیں۔ اس کے بعد یش وردھن دلال نے ناٹ آؤٹ 63 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا۔جموں و کشمیر کے کول پریت سنگھ نے ودربھ کے خلاف 176 گیندوں پر 96 رنز بنائے، لیکن رن آؤٹ ہوگئے۔ جموں و کشمیر کی ٹیم 260 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دوسری جانب، سکم کے نلیش لامچھانے نے اروناچل پردیش کے خلاف ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے، جبکہ اروناچل کی ٹیم 121 رنز پر سمٹ گئی۔

ممبئی کے تشار دیش پانڈے نے چار وکٹیں حاصل کرکے ہماچل پردیش کی ٹیم کو 140 رنز پر سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔چنئی کے چیپاک میدان میں تمل ناڈو کے گرجپنیٹ سنگھ اور سائی کشور نے چار، چار وکٹیں حاصل کرکے اتراکھنڈ کی اننگز 134 رنز پر ختم کردی۔ سروسز کے پلکت نارنگ نے پانچ وکٹیں لے کر بنگال کو 184 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔بہار کے خلاف راج لمبانی نے چار وکٹیں حاصل کیں اور بہار کی ٹیم 166 رنز پر سمٹ گئی۔ سکم کے کرانتی کمار نے مسلسل دوسرے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

آندھرا پردیش کے سوربھ کمار نے حیدرآباد کے ابتدائی تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا، تاہم حیدرآباد کی ٹیم 275 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ مہاراشٹر کے وکی اوستوال نے جھارکھنڈ کے خلاف چار وکٹیں حاصل کیں اور اس کی پوری ٹیم 169 رنز پر سمٹ گئی۔

مدھیہ پردیش کے روی کرن نے 51 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جس کے نتیجے میں پڈوچیری کی ٹیم 177 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گوا کے یش کسوانکر نے اتر پردیش کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ہریانہ کے امن کمار نے 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اجیت چہل اور انوج تھرکل نے بھی تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے چنڈی گڑھ کی ٹیم 103 رنز پر سمٹ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande