بابر اعظم بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے
راولپنڈی، 18 اکتوبر(ہ س)۔ پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم نے اتوار کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سمیت تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئ
بابر اعظم بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے


راولپنڈی، 18 اکتوبر(ہ س)۔ پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم نے اتوار کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سمیت تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں یہ کامیابی حاصل کی۔

بابر اعظم نے اپنے بین الاقوامی کریئر کی 399ویں اننگز میں 16 ہزار رنز مکمل کیے۔ وہ اس مقام تک پہنچنے والے پاکستان کے تیسرے تیز ترین بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے محمد یوسف نے 388 اور جاوید میانداد نے 398 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔بابر سے قبل جاوید میانداد، محمد یوسف، انضمام الحق اور یونس خان پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف میچ سے پہلے بابر کو اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف سات رنز درکار تھے۔ پاکستان کی اننگز میں صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ انہوں نے اسیتھا فرنانڈو کی گیند پر شاندار ڈرائیو کے ذریعے اپنا کھاتہ کھولا اور آف سائیڈ پر ایک اور خوبصورت شاٹ کھیل کر تین رنز حاصل کیے۔ اسی دوران انہوں نے 16 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرلیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 57 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے شامل تھے۔ انہیں ایشان ملنگا نے آؤٹ کیا۔

پاکستان اپنی سرزمین پر سری لنکا اور انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔ اتوار سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر سات میچ کھیلے جائیں گے۔ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande