
دیوالی سے پہلے گھریلو شیئر بازار میں زبردست تیزی، سینسیکس میں 1534 پوائنٹس کا اضافہ، نفٹی 22,997 کے پارنئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ دیوالی سے پہلے گھریلو شیئر بازار میں جمعرات کو زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 1,533.72 پوائنٹس یعنی 2.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ 74,315.61 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 374.65 پوائنٹس یعنی 1.66 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,997.35 کی سطح پر بند ہوا ہے۔کاروبار کے دوران بینکوں اور دیگر کمپنیوں کے دوسری سہ ماہی کے نتائج اور ٹیک مہندرا کے شیئروں میں پانچ فیصد کا زوردار اضافہ دیکھا گیا۔ شیئر بازار میں آنے والی اس تیزی نے سرمایہ کاروں میں جوش بھر دیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ بھی 13 پیسے بڑھ کر 95.04 (عارضی) فی ڈالر پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی گراوٹ اور آئی ٹی نیز آٹو شیئروں میں اضافے نے بازار کو سہارا دیا۔اس کے علاوہ آج ٹی سی ایس، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ٹیک مہندرا جیسی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں کے شیئروں میں مسلسل تیسرے کاروباری سیشن میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ شیئر بازار میں یہ تیزی بہتر مالی نتائج اور اے آئی سے وابستہ شیئروں میں فروخت کے سبب دیکھنے کو ملی۔ چونکہ اے آئی سے جڑے کچھ شیئروں پر فروخت کا دباو تھا، اس لیے سرمایہ کاروں کی دلچسپی روایتی آئی ٹی کمپنیوں میں بڑھ گئی، جس سے آئی ٹی سیکٹر بھی سبز نشان پر بند ہوا۔بدھ کو بی ایس ای کا سینسیکس 251.89 پوائنٹس یعنی 0.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 72,781.89 کی سطح پر اور این ایس ای کا نفٹی 99.25 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد ٹوٹ کر 22,622.70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن