مسابقتی برتری حاصل ہونے کے بعد ہی بھارت-امریکہ تجارتی معاہدہ نافذ ہوگا: پیوش گوئل
گوئل کی نوجوانوں سے اپیل، بھارت کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قیادت کے مقام پر پہنچائیں نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تجارت


گوئل کی نوجوانوں سے اپیل، بھارت کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قیادت کے مقام پر پہنچائیں

نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تاہم، اس پر عمل درآمد کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ امریکی بازار میں بھارتی کاروباروں کو مطلوبہ مسابقتی برتری حاصل ہو پاتی ہے یا نہیں۔

گوئل نئی دہلی میں ’وکست بھارت کی راہ‘ کے موضوع پر منعقدہ شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) کی صد سالہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے اور اس کا قانونی مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی اور مسابقتی ممالک کے مقابلے میں برتری حاصل ہونے کے بعد اسے نافذ کیا جائے گا۔‘‘

مرکزی وزیر تجارت و صنعت نے بھارت کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اپنائیں، اپنی صلاحیتوں کو مسلسل نکھارتے رہیں اور 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم بنانے کے سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کا فروغ اور ہنرمندی کی ترقی سے بھارتی نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے عالمی معیشت میں بھارت کی پوزیشن بھی مزید مضبوط ہوگی۔

گوئل نے مزید کہا کہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان دسمبر میں آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط ہونے کی توقع ہے، جب کہ اسے فروری یا مارچ 2027 میں نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande