17ویں آل انڈیا انٹر سائی کبڈی چیمپئن شپ 2026-27: خواتین کے گروپ بی میں کولم نے طلائی تمغہ جیتا
گاندھی نگر، 15 اکتوبر (ہ س)۔ 17ویں آل انڈیا انٹر سائی کبڈی چیمپئن شپ 2026-27 کے خواتین کے گروپ بی میں کولم کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ مقابلہ گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہوا۔ خواتین کے مقابلے میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، باہمی تال میل او
17ویں آل انڈیا انٹر سائی کبڈی چیمپئن شپ 2026-27: خواتین کے گروپ بی میں کولم نے طلائی تمغہ جیتا


گاندھی نگر، 15 اکتوبر (ہ س)۔

17ویں آل انڈیا انٹر سائی کبڈی چیمپئن شپ 2026-27 کے خواتین کے گروپ بی میں کولم کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ مقابلہ گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہوا۔

خواتین کے مقابلے میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، باہمی تال میل اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہیں، کوکرا جھار اسپورٹس ٹریننگ سینٹر نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا، جب کہ مئیلادوتھرائی اسپورٹس ٹریننگ سینٹر نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مقابلے کے دوران ٹیموں نے مو¿ثر حملوں، مضبوط دفاع، حکمت عملی کی بہترین سمجھ اور کھیل کے اعلیٰ جذبے کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں ان کی محنت، نظم و ضبط اور لگن نمایاں طور پر نظر آئی۔

یہ چیمپئن شپ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے، اہم مقابلوں کا تجربہ حاصل کرنے اور اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لیے اپنی تیاری مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس طرح کے انعقاد بھارتی اسپورٹس اتھارٹی کے تحت کبڈی کے مسابقتی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

17ویں آل انڈیا انٹر سائی کبڈی چیمپئن شپ 2026-27 نوجوان کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور منظم تربیت کے ساتھ مسابقتی مواقع فراہم کرکے کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو بڑھاوا دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

اس کامیابی پر بھارتی اسپورٹس اتھارٹی نے تمام تمغہ یافتہ کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو ان کی کامیابی اور خدمات کے لیے مبارک باد پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande