ستمبر میں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.39 فیصد پر پہنچ گئی
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔مہنگائی کے محاذ پر عام لوگوں کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ خوردہ مہنگائی کے بعد اب تھوک مہنگائی کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ غذائی اشیا، تیار شدہ مصنوعات، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ستمبر میں تھ
ستمبر میں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.39 فیصد پر پہنچ گئی


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔مہنگائی کے محاذ پر عام لوگوں کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ خوردہ مہنگائی کے بعد اب تھوک مہنگائی کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ غذائی اشیا، تیار شدہ مصنوعات، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ستمبر میں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.39 فیصد ہو گئی، جبکہ اگست میں یہ 9.92 فیصد تھی۔ یہ گزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔وزارت تجارت و صنعت نے بدھ کو تھوک قیمتوں کے اشاریے (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ اعداد و شمار کے مطابق، غذائی اشیا کی تھوک مہنگائی کی شرح اگست میں 7.05 فیصد تھی، جو ستمبر میں بڑھ کر 8.66 فیصد ہو گئی۔اسی طرح تیار شدہ مصنوعات کی مہنگائی کی شرح بھی اگست کے 8.37 فیصد سے بڑھ کر ستمبر میں 9.76 فیصد ہو گئی۔ یہ اس سلسلے میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ ایندھن اور بجلی کی مہنگائی کی شرح بھی اگست کے 22.93 فیصد کے مقابلے ستمبر میں بڑھ کر 25.85 فیصد ہو گئی۔

وزارت کے مطابق، ستمبر میں تھوک مہنگائی بڑھنے کی اہم وجوہات میں معدنی تیل، پٹرولیم مصنوعات، غذائی اشیا، خام تیل، قدرتی گیس، کوئلہ، لگنائٹ، بنیادی دھاتیں، کیمیکل مصنوعات، کپڑے، ربڑ، پلاسٹک مصنوعات، بجلی کے آلات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد اضافہ کرکے اسے 5.50 فیصد کر دیا تھا۔اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز میں جاری خوردہ مہنگائی کے اعداد و شمار میں بھی اضافہ سامنے آیا تھا۔ غذائی اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث ستمبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.54 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ 23 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande