نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو رینشا اور جوش ہیزل ووڈ کو آئی سی سی کی تازہ مردوں کی ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ وہیں ہندوستان کے شریئس ایئر نے ٹی 20 بین الاقوامی بلے بازی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ڈربن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 190 رن بنانے والے رینشا نے دوسری اننگز میں بھی 82 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ ان کی اس کارکردگی سے آسٹریلیا کو میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ 100 سے باہر رہنے والے رینشا اب مشترکہ طور پر 49ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چار درجے ترقی کرکے 34ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مارکرم نے بھی چار درجے کی چھلانگ لگائی اور مشترکہ طور پر 10ویں مقام پر پہنچ گئے۔
ہیزل ووڈ گیند بازوں کی رینکنگ میں ساتویں مقام پر
آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے ڈربن ٹیسٹ کے آخری دن 49 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کارکردگی کے بعد وہ ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں دو درجے ترقی کرکے ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک گیند بازوں کی فہرست میں بدستور پہلے مقام پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اینرک نورکیا تین سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد گیند بازوں کی رینکنگ میں واپس آگئے ہیں۔ وہ 34ویں مقام پر ہیں۔
ہندوستان کے رویندر جڈیجہ ٹیسٹ آل راو¿نڈروں کی رینکنگ میں پہلے مقام پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ سائمن ہارمر نے پانچ درجے کی چھلانگ لگاکر مشترکہ طور پر 23واں مقام حاصل کیا ہے۔
رحمت شاہ اور حسن محمود کو بھی فائدہ
ابوظہبی میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ اس مقابلے کے بعد افغانستان کے رحمت شاہ ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں 13 درجے ترقی کرکے 13ویں مقام پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس تین درجے ترقی کرکے مشترکہ طور پر 29ویں مقام پر آگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے تیز گیند باز حسن محمود نے اس مقابلے میں ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے بعد وہ ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں سات درجے ترقی کرکے 38ویں مقام پر پہنچ گئے۔
ٹی 20 بلے بازی رینکنگ میں ہندوستان کے تین کھلاڑی ٹاپ چار میں شامل
مردوں کی تازہ ٹی 20 بین الاقوامی رینکنگ میں ہندوستان کے شریئس ایئر نے اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم سیریز کے ابتدائی مقابلے میں شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے تین درجے ترقی کی۔
لکھنو¿ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ایئر نے اپنا پہلا ٹی 20 بین الاقوامی سنچری اسکور کیا۔ ان کی اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان کے تین بلے باز ٹاپ چار میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایشان کشن پہلے اور ابھیشیک شرما دوسرے مقام پر ہیں۔
پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی کے بعد اپنے کیریئر کی بہترین رینٹنگ حاصل کرکے تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکا کے کوسل مینڈس تین درجے ترقی کرکے 23ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ نے 13 درجے کی چھلانگ لگاکر مشترکہ طور پر 24واں مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کے سنجو سیمسن چار درجے ترقی کرکے مشترکہ طور پر 27ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے نوجوان کھلاڑی ماز صداقت سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹاپ 100 سے باہر کی پوزیشن سے براہ راست 45ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
گیند بازی اور آل راو¿نڈر رینکنگ میں بھی تبدیلیاں
ہندوستان کے خلاف کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان روسٹن چیز ٹی 20 بین الاقوامی گیند بازی رینکنگ میں 24 درجے ترقی کرکے 23ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راو¿نڈروں کی فہرست میں بھی انہوں نے دو درجے بہتری حاصل کی اور تیسرے مقام پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے سلمان مرزا ٹی 20 بین الاقوامی گیند بازوں کی رینکنگ میں نو درجے ترقی کرکے 14ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھی صائم ایوب نے آٹھ درجے ترقی کرکے 54واں مقام حاصل کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں رینشا اور ہیزل ووڈ کو فائدہ، ٹی 20 میں شریئس چوتھے مقام پر

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ