جونپور پریمیئر لیگ کے اختتام پر سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا کی شرکت
َجونپور، 14 اکتوبر (ہ س)۔ ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے ایکلویہ اسٹیڈیم میں بدھ کو جونپور پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رینا نے شرکت کی۔ انہوں نے میدان میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور چند گیندیں کھیل ک
SURESH-RAINA-ATTENDS-JAUNPUR-P


SURESH-RAINA-ATTENDS-JAUNPUR-P


َجونپور، 14 اکتوبر (ہ س)۔ ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے ایکلویہ اسٹیڈیم میں بدھ کو جونپور پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رینا نے شرکت کی۔ انہوں نے میدان میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور چند گیندیں کھیل کر اپنی کرکٹ مہارت کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سیلفی لینے اور آٹوگراف حاصل کرنے کے لیے طلبہ و طالبات میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ رینا نے طلبہ کی ٹی شرٹس، کاپیوں اور دیگر اشیا پر آٹوگراف دیے۔ ان کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سریش رینانے جونپور پریمیئر لیگ کے منتظم ابھیشیک سنگھ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوروانچل یونیورسٹی میں اتنے بڑے پیمانے پر بچوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ایک اہم پہل ہے۔ انہوں نے اس کے لیے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

رینانے کہا کہ اتر پردیش میں کھیلوں کے شعبے میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ جونپور میں بھی بچوں کو تربیت اور وسائل فراہم کرنے کے لیے اچھا کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ یہاں کے کھلاڑی محنت کے بل پر رنجی ٹرافی تک پہنچیں گے اور آگے چل کر ملک کی نمائندگی کریں گے۔

رنجی میں اتر پردیش کی کرکٹ ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے

اتر پردیش میں رنجی ٹرافی کی ٹیموں کی تعداد بڑھانے سے متعلق سوال پر رینانے کہا کہ یہ معاملہ کرکٹ کنٹرول بورڈآف انڈیا (بی سی سی آئی) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تاہم، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے بھی ریاست میں چار سے چھ ٹیمیں بنانے کی تجویز رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتر پردیش جیسی بڑی ریاست میں مختلف علاقوں کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اس سے نئی صلاحیتوں کو بہتر پلیٹ فارم ملے گا اور مقابلے کا رجحان بھی بڑھے گا۔

محنت اور نظم و ضبط سے ملے گی کامیابی

رینا نے کہا کہ کرکٹ میں آگے بڑھنے کے لیے صلاحیت کے ساتھ سخت محنت، نظم و ضبط، بہتر فٹنس اور متوازن خوراک ضروری ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنے مقصد کے تئیں پوری طرح وقف رہنا چاہیے۔

اپنے کیریئر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بھی ہاسٹل میں رہ کر لکھنو¿ میں زیر تعلیم رہے اور خود کو کرکٹ کے لیے وقف کر دیا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھیل کے حوالے سے اپنا ہدف طے کریں اور مسلسل مشق کرتے رہیں۔

ٹیم انڈیاکی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر رینا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ٹیم نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم انڈیا آئندہ ورلڈ کپ میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ وراٹ کوہلی کی فٹنس اور ممکنہ واپسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوہلی فٹ ہیں اور اگلے ورلڈ کپ میں کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے محمد شامی کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

رینانے کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریاست میں کھیلوں کی سہولتوں کی ترقی سے نئی صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جونپور کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لیے مسلسل محنت کرنی ہوگی۔ اگر انہیں بہتر تربیت، وسائل اور انتظامیہ کا تعاون ملتا رہا تو وہ ریاست اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande