تھائی لینڈ کے دورے پر سیتارمن، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شامل ہوں گی
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بدھ کے روز تھائی لینڈ کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے ساتھ ساتھ جی-20 اور جی-7 کے وزرائے خزانہ ا
وزیر خزانہ کی فائل فوٹو


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بدھ کے روز تھائی لینڈ کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے ساتھ ساتھ جی-20 اور جی-7 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کی میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، امورِ مالیات و کارپوریٹ کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن 14 تا 18 اکتوبر بینکاک، تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس سفر کے دوران سیتارمن عالمی معاشی منظرنامے، ترقیاتی ترجیحات اور مالیاتی شعبے سے متعلق امور سمیت اہم عالمی معاشی و مالیاتی موضوعات پر کثیر جہتی میٹنگوں اور مذاکرات میں بھی حصہ لیں گی۔

اس کے ساتھ ہی سیتارمن کا تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ ایکنیتی نیتتھان پرپاس نیز سوئٹزرلینڈ، جاپان، لکسمبرگ اور بھوٹان کے وزرائے خزانہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن (جے بی آئی سی) کے گورنر سے بھی ملاقات کریں گی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ سیتارمن اٹلانٹک کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک مباحثے میں حصہ لیں گی۔ اس میں ہندوستان کے اقتصادی نمو کے امکانات، تجارت میں مضبوطی اور عالمی رسائی، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات، ہندوستان-آسیان تعلقات اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بننے کے ہدف کی سمت میں آگے بڑھنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وہ جرمنی کی جانب سے ’سرمایہ کاری کے لیے شہروں کو موافق بنانے میں مل کر کام کرنا: شہری اور آبی بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی سرمایہ اکٹھا کرنا‘ کے عنوان پر منعقدہ ایک دیگر پروگرام میں بھی شرکت کریں گی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ان میٹنگوں سے ہندوستان کی معاشی کارکردگی، اصلاحاتی ترجیحات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو سامنے رکھنے کا موقع ملے گا۔ ساتھ ہی، عالمی معاشی و مالیاتی چیلنجوں پر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ دورہ کثیر جہتی اداروں کے ساتھ ہندوستان کی سرگرم شراکت داری اور اہم معاشی و مالیاتی امور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande