بھارتی مکے بازی کو 40 کروڑ روپے کی مدد سے ملی مضبوطی، انڈین آئل دو سال تک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارے گا
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتی مکے بازی کو مضبوط بنانے کے لیے قومی کھیل ترقیاتی فنڈ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور انڈین آئل کارپوریشن نے شراکت داری کی ہے۔ اس پہل کے تحت انڈین آئل اگلے دو برسوں میں 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس رق
باکسنگ


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتی مکے بازی کو مضبوط بنانے کے لیے قومی کھیل ترقیاتی فنڈ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور انڈین آئل کارپوریشن نے شراکت داری کی ہے۔ اس پہل کے تحت انڈین آئل اگلے دو برسوں میں 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس رقم کا استعمال باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت، ان کی تربیت و ترقی، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس، بین الاقوامی تجربے اور باکسنگ اکیڈمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس شراکت داری کو ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے کارپوریٹ شعبے کی شمولیت بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم شدہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت حکومت کارپوریٹ شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کر رہی ہے۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری ملک گیر کھیلوں کا نظام تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ہر کھیل میں کارپوریٹ ادارے آگے آئیں

مانڈویہ نے کہا کہ اس معاہدے سے کھیلوں میں کارپوریٹ شعبے کی شمولیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا، ’’صرف باکسنگ ہی نہیں، بلکہ ہر کھیل میں کارپوریٹ اداروں کو آگے آکر مدد کرنی چاہیے۔ کھیلوں کو ابتدائی اور ترقی کے مراحل میں تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعد میں جب کھیلوں کا نظام مستحکم ہونے لگتا ہے تو وہ خود کو سنبھالنے کے قابل ہوجاتا ہے اور اس میں سرمایہ کاری بھی آنے لگتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ باکسنگ کا ایک جامع نظام تیار کرنے کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کے ساتھ کھیلوں کے آلات، اسپورٹس سائنس، سہولیات، کوچز کی تربیت اور ریفریز کی تیاری میں سرمایہ کاری بھی ضروری ہے۔

کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور اکیڈمیوں پر توجہ

اس معاہدے کا مقصد انڈین آئل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت مالی تعاون، قومی کھیل ترقیاتی فنڈ کے ذریعے وسائل جمع کرنے کی صلاحیت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی تکنیکی مہارت کو یکجا کرنا ہے۔

اس سے باکسرز کو بہتر کوچنگ، سائنسی تعاون، تربیتی سہولیات اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ کوچز، ریفریز اور تکنیکی عہدیداروں کی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

یہ شراکت داری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارتی مکے بازوں نے 2026 کے ایشیائی کھیلوں میں چھ تمغے جیتے، جن میں تین سونا اور تین کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

اس پہل کا مقصد اس کارکردگی کو مزید آگے بڑھانا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں سے لے کر اعلیٰ سطح کے مکے باز تک، سبھی کے لیے ترقی کی ایک مضبوط راہ تیار کرنا ہے۔

سرکاری اداروں کے سی ایس آر فریم ورک میں کھیل شامل

اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط محکمۂ سرکاری ادارہ جات کے مشترکہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے موضوعاتی فریم ورک میں کھیلوں کو ایک الگ شعبے کے طور پر شامل کیے جانے کے بعد کیے گئے ہیں۔ اسے کھیلوں کی ترقی میں کارپوریٹ شعبے کی شراکت داری بڑھانے کی سمت میں ایک اہم پہل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس معاہدے پر مرکزی وزیر کھیل کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر سکریٹری برائے کھیل ہری رنجن راؤ، وزارتِ کھیل کے سینئر افسران، بھارتی مکے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ اور انڈین آئل کی ڈائریکٹر برائے انسانی وسائل رشمی گوول بھی موجود تھیں۔

قومی کھیل ترقیاتی فنڈ کا قیام 1998 میں ہوا

حکومتِ ہند نے 1890 کے خیراتی اوقاف ایکٹ کے تحت سال 1998 میں قومی کھیل ترقیاتی فنڈ قائم کیا تھا۔ یہ فنڈ کھیلوں کی ترقی کے لیے افراد اور کارپوریٹ اداروں سے وسائل جمع کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے ذریعے کھلاڑیوں کی ترقی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، اکیڈمیوں، خصوصی کوچنگ، آلات اور بین الاقوامی تجربات سے متعلق منصوبوں کو تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande