ڈنمارک اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے لکشیہ سین
نئی دہلی، 13 اکتوبر(ہ س)۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین ڈنمارک اوپن 2026 کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ منگل کو کھیلے گئے مقابلے میں انہیں چائنیز تائپے کے چو تیئن چن نے تین گیمز پر مشتمل سخت مقابلے میں 18-21، 21-13، 15-2
ڈنمارک اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے لکشیہ سین


نئی دہلی، 13 اکتوبر(ہ س)۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین ڈنمارک اوپن 2026 کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ منگل کو کھیلے گئے مقابلے میں انہیں چائنیز تائپے کے چو تیئن چن نے تین گیمز پر مشتمل سخت مقابلے میں 18-21، 21-13، 15-21 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹے تین منٹ تک جاری رہا۔

لکشیہ سین نے دوسرے گیم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 21-13 سے کامیابی حاصل کی، لیکن فیصلہ کن گیم میں وہ اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے۔ چو تیئن چن نے تیسرے گیم میں 21-15 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

لکشیہ سین کے لیے 2026 کا سال اب تک مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ اس سے قبل انہیں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے سنگلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایچینومیا سٹی میونسپل جمنازیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں سنگاپور کے سابق عالمی چیمپئن لوہ کین یو نے لکشیا سین کو 21-12، 15-21، 21-14 سے شکست دی تھی۔اس سے پہلے اگست میں عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں بھی لکشیا سین دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔ امریکہ کے گیریٹ ٹین نے انہیں 19-21، 21-19، 21-17 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ گیریٹ ٹین اس وقت عالمی رینکنگ میں 92ویں مقام پر تھے۔

ڈنمارک اوپن میں منگل کو ہندوستان کے دیگر کھلاڑی بھی اپنے مقابلے کھیلیں گے۔ مردوں کے سنگلز میں کدامبی شری کانت کورٹ پر اتریں گے، جب کہ خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو اور تنوی شرما اپنے اپنے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande