
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔
امریکہ کی بائیں ہاتھ کی تیز گیند باز تارا نورس ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2027 میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلیں گی۔ انہیں یوپی واریئرز سے کھلاڑیوں کے تبادلے کے تحت ممبئی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ اپنی موجودہ 10 لاکھ روپے کی فیس پر ممبئی انڈینز کا حصہ بنیں گی۔
تارا نورس نے ویمنز پریمیئر لیگ کی پہلی نیلامی میں تاریخ رقم کی تھی۔ وہ ایسوسی ایٹ ممالک کی پہلی کھلاڑی بنی تھیں، جنہیں اس لیگ میں کسی فرنچائز نے خریدا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کی تھی۔
تارا نورس نے ویمنز پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والی پہلی گیند باز بنی تھیں۔اب ممبئی انڈینز سے وابستہ ہونے کے بعد تارا نورس آئندہ سیزن میں اپنی گیند بازی سے ٹیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan