رنجی ٹرافی میں تشار دیش پانڈے کی ہیٹ ٹرک، ممبئی کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے گیند باز بنے
ممبئی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ تیز گیند باز تشار دیش پانڈے نے پیر کو رنجی ٹرافی 27-2026 میں چنڈی گڑھ کے خلاف میچ کے دوسرے دن شاندار ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کردی۔ وہ رنجی ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے چھٹے گیند باز بن گئے ہیں۔ وانکھیڑے اسٹی
Sports-Cricket-Deshpande-Hat-Trick-Mumbai-Ranji-Tr


ممبئی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ تیز گیند باز تشار دیش پانڈے نے پیر کو رنجی ٹرافی 27-2026 میں چنڈی گڑھ کے خلاف میچ کے دوسرے دن شاندار ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کردی۔ وہ رنجی ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے چھٹے گیند باز بن گئے ہیں۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں دیش پانڈے نے مسلسل تین گیندوں پر ارجن آزاد، شیوم بھامبری اور دیپیندر کش کو آوٹ کیا۔ ان کی اس کارکردگی کے باعث چنڈی گڑھ کی ٹیم ممبئی کی پہلی اننگز کے 429 رن کے جواب میں محض 37 رن پر چھ وکٹ گنوا کر مشکل میں پھنس گئی۔ خبر لکھے جانے تک دیش پانڈے 17 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کر چکے تھے۔

ممبئی کے لیے ہیٹ ٹرک کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں شامل دیش پانڈے سے پہلے ممبئی کی جانب سے رنجی ٹرافی میں پانچ گیند باز ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔ ان میں جہانگیر کھوت، امیش کلکرنی، عبدل اسماعیل، روئسٹن ڈیاس اور شاردول ٹھاکر شامل ہیں۔

ممبئی کی جانب سے رنجی ٹرافی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دیگر گیند بازوں میں- جہانگیر کھوت: 44-1943 میں ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں بڑودہ کے خلاف، امیش کلکرنی: 64-1963 میں آنند میں گجرات کے خلاف، عبدل اسماعیل: 74-1973 میں ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں سوراشٹر کے خلاف، روئسٹن ڈیاس: 24-2023 میں پٹنہ میں بہار کے خلاف، شاردول ٹھاکر: 25-2024 میں ممبئی کے بی کے سی میدان میں میگھالیہ کے خلاف-شامل ہیں۔

دیش پانڈے کی ہیٹ ٹرک نے ممبئی کو میچ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے سامنے اب ممبئی کی پہلی اننگز کے اسکور تک پہنچنے اور مقابلے میں واپسی کرنے کا مشکل چیلنج ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande