سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز کا آئی پی او 15 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 327 سے 344 روپے مقرر
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ گجرات میں قائم قلبی امراض سے متعلق طبی آلات بنانے والی کمپنی سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کا انیشیل پبلک اوپننگ (آئی پی او) 15 اکتوبر کو کھلے گا۔ سرمایہ کار اس میں 19 اکتوبر تک بولی لگا سکیں گے۔ کمپنی نے آئی پی او کے ل
Sahajanand-Medical-IPO-Open-


نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ گجرات میں قائم قلبی امراض سے متعلق طبی آلات بنانے والی کمپنی سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کا انیشیل پبلک اوپننگ (آئی پی او) 15 اکتوبر کو کھلے گا۔ سرمایہ کار اس میں 19 اکتوبر تک بولی لگا سکیں گے۔ کمپنی نے آئی پی او کے لیے فی شیئر قیمت کا دائرہ 327 سے 344 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دل میں نصب کیے جانے والے اسٹنٹ بنانے والی کمپنی سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کا آئی پی او 15 اکتوبر کو کھلے گا اور 19 اکتوبر کو بند ہوگا۔ اینکر سرمایہ کار 14 اکتوبر کو اس کے لیے بولی لگا سکیں گے۔ کمپنی نے فی شیئر قیمت کا دائرہ 327 سے 344 روپے مقرر کیا ہے۔

یہ آئی پی او مکمل طور پر موجودہ حصص کی فروخت کی پیشکش (او ایف ایس) پر مبنی ہے۔ اس کے تحت موجودہ شیئر ہولڈر زیادہ سے زیادہ 1.38 کروڑ حصص فروخت کریں گے۔ کمپنی کا اس آئی پی او کے ذریعے 475 کروڑ روپے جمع کرنے کا منصوبہ ہے۔ سرمایہ کار کم از کم 43 ایکویٹی حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں اور اس کے بعد 43 حصص کے مضارب میں بولی لگانے کی اجازت ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے جاری عوامی اعلان کے مطابق، آئی پی او موجودہ حصص کی فروخت پر مبنی ہونے کی وجہ سے اس سے حاصل ہونے والی رقم کمپنی کو نہیں ملے گی۔ کمپنی کے حصص 23 اکتوبر کو بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں لسٹ کیے جانے کی تجویز ہے۔

یہ کمپنی 1999 میں شراکت داری کی فرم کے طور پر قائم ہوئی تھی، جسے بعد میں 2001 میں جوائنٹ اسٹاک کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا۔ کمپنی کلاس تھری اور کلاس سی/ڈی زمرے کے طبی آلات تیار کرتی ہے۔ اس کے پاس خون کی نالیوں اور دل کے ساختی امراض کے علاج میں استعمال ہونے والے جدید طبی آلات کی وسیع رینج موجود ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande