سنیل بھارتی متل فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازے جائیں گے
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ بھارتی انٹرپرائزز کے بانی اور چیئرمین سنیل بھارتی متل کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’نائٹ آف دی نیشنل آرڈر آف دی لیجن آف آنر‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی انٹرپرائزز نے بتایا کہ ی
سنیل بھارتی متل فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازے جائیں گے


نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔

بھارتی انٹرپرائزز کے بانی اور چیئرمین سنیل بھارتی متل کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’نائٹ آف دی نیشنل آرڈر آف دی لیجن آف آنر‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی انٹرپرائزز نے بتایا کہ یہ اعزاز ’شیولیے دیل آر در ناسیونال دے لا لیزیوں دی آنر ‘ (نائٹ آف دی نیشنل آرڈر آف دی لیجن آف آنر) 28 اکتوبر کو نئی دہلی میں واقع فرانسیسی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔ سنیل بھارتی متل نے اس اعزاز کے لیے جمہوریہ فرانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نپولین بوناپارٹ نے 1802 میں ’لیجن آف آنر‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ فرانسیسی جمہوریہ کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔

کمپنی کے مطابق، متل کو ہندوستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے طویل عرصے سے کی جانے والی کوششوں اور ٹیلی مواصلات و ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔

ہندوستان میں فرانس کے سفیر تھیری ماتھو نے کہا کہ سنیل بھارتی متل 1992 میں ایئرٹیل کے ابتدائی دور سے ہی، یعنی 30 سال سے زیادہ عرصے سے فرانس کے دوست رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متل نے کئی دہائیوں سے ان تعلقات کو مسلسل مضبوط بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ فرانس اور ہندوستان کے کاروباری ادارے مل کر کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

تھیری ماتھو نے کہا کہ آج متل یوٹیل سیٹ کے نائب چیئرمین کی حیثیت سے ان تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ ایسا وقت ہے جب دونوں ممالک خلائی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مل کر ترقی کر رہے ہیں۔

سنیل بھارتی متل نے کہا کہ فرانس کے ساتھ ان کا تعلق 1992 میں ایئرٹیل کے آغاز کے وقت سے ہے، جب کمپنی جنرل دے زو (کمپنی جنرل دے زو) نے ہندوستان میں موبائل ٹیلی مواصلاتی خدمات شروع کرنے کے لیے بھارتی کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلق آج بھی برقرار ہے اور وہ یورپ کی معروف سیٹلائٹ کمپنی یوٹیل سیٹ کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متل نے کہا، ”میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اعزاز قبول کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔“

سنیل بھارتی متل کو 2007 میں ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ’پدم بھوشن‘ سے نوازا گیا تھا۔ سال 2024 میں وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ’نائٹ کمانڈر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘ (کے بی ای) سے نوازے جانے والے پہلے ہندوستانی شہری بنے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande