گوئل نے 2030 تک ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت دوگنی کرنے پر زور دیا
ہندوستان اور برطانیہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تاجروں کے مفادات کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے پیر کے روز ہندوستان اور برطانیہ کے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان
گوئل نے 2030 تک ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت دوگنی کرنے پر زور دیا


ہندوستان اور برطانیہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تاجروں کے مفادات کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے پیر کے روز ہندوستان اور برطانیہ کے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور تجارت، سرمایہ کاری، شراکت داری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں۔

مرکزی وزیر تجارت و صنعت نے نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان-برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی (جیٹکو) کے 16ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے سال 2030 تک دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر بھی زور دیا۔

ہندوستان-برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی کے 16ویں اجلاس کے تحت منعقدہ جیٹکو بزنس پلینری سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ دونوں ممالک کو 2030 تک باہمی تجارت دوگنی کرنے کا ہدف مقرر کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ’ہندوستان-برطانیہ ویژن 2035‘ کو زیادہ اقتصادی عزائم اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک جامع لائحہ¿ عمل کے طور پر تیار کیا جانا چاہیے۔

اپنے خطاب میں گوئل نے ہندوستان اور برطانیہ کی ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والی صلاحیتوں اور خوبیوں پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت میں تنوع پیدا کرنے اور برآمدات کے نئے مواقع تلاش کرنے کی بھی اپیل کی۔ گوئل نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے لیے پانچ اہم شعبوں کی نشاندہی کی، جن میں صاف توانائی اور جدید مینوفیکچرنگ بھی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande