سانبہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد سرچ آپریشن شروع۔
جموں, 09 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحری ضلع سانبہ میں جمعہ کے روز مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور کومبنگ آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق مقامی افراد نے کٹلی علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو ہتھیار کے ساتھ
Search


جموں, 09 جنوری (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے سرحری ضلع سانبہ میں جمعہ کے روز مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور کومبنگ آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق مقامی افراد نے کٹلی علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو ہتھیار کے ساتھ دیکھنے کی اطلاع دی، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس سلسلے میں اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ علاوہ ازیں، جموں شہر کے مضافاتی علاقے سدھرا کے جنگلاتی حصوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن انجام دیا۔

دریں اثنا، بھارتی فوج اور پولیس نے جموں کے میراں صاحب سرحدی علاقے میں مشترکہ ناکہ بندی اور چیکنگ مہم چلائی، جو رات بھر جاری رہی۔ اس دوران علاقے سے گزرنے والی تمام گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔

حکام کے مطابق جموں ڈویژن میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے پیش نظر مجموعی سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ یہ تمام اقدامات یومِ جمہوریہ کی تقریبات کو پُرامن اور محفوظ بنانے کے لیے مجموعی سیکیورٹی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande