پولیس کے ساتھ تصادم میں 18 مقدمات کا بدنام زمامہ بدمعاش زخمی
اوریا، 8 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع کے تھانہ اجیت مل ، ایس او جی اور نگرانی کی مشترکہ پولیس ٹیم نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔تلاشی کے دوران ہوئے پولیس انکاونٹر میں 18 مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ بدمعاش مبارک حسین عرف راجہ کو گرفتار کر لی
Up-Auraiya-police-encounter


اوریا، 8 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع کے تھانہ اجیت مل ، ایس او جی اور نگرانی کی مشترکہ پولیس ٹیم نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔تلاشی کے دوران ہوئے پولیس انکاونٹر میں 18 مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ بدمعاش مبارک حسین عرف راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو مقابلے کے دوران بائیں ٹانگ میں گولی لگی، جس کے بعد اسے علاج کے لیے سی ایچ سی اجیت مل بھیجا گیا تھا، جہاں اس کی حالت نارمل بتائی جاتی ہے۔

اجیت مل کے سی او منوج کمار گنگوار نے بتایا کہ صبح تقریباً 1:20 بجے، اجیت مل تھانہ علاقے کے تحت این ایچ -19 کے لنک روڈ پر واقع بابر پور، گاؤں رسول پور کے قریب مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ بھاگنے لگا۔ گھبراہٹ میں اس کی موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر ملزم مبارک حسین عرف راجہ نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس میں ملزم زخمی ہو گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پوائنٹ315 بور پستول، ایک زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف اجیت مل ، اچھلدا اور بکیور (اٹاوہ) پولیس اسٹیشنوں میں آرمس ایکٹ، گینگسٹر ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ اور گائے ذبیحہ روک تھام ایکٹ کے تحت کل 18 مقدمات درج ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ اوریا کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کو جرائم پر قابو پانے میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande