بریلی میں ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار ا، باپ اور دو بیٹے ہلاک
بریلی، 8 جنوری (ہ س)۔ جمعرات کی صبح کوتوالی بہاری علاقے میں ایک سڑک حادثے میں بائک پر سوار ایک باپ اور اس کے دو بیٹوں کی موت ہو گئی۔ تینوں مزدور تھے اور صبح کام پر جا رہے تھے۔ حادثے میں باپ اور دو بیٹوں کی موت نے پورے گاوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی
بریلی میں ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار ا، باپ اور دو بیٹے ہلاک


بریلی، 8 جنوری (ہ س)۔

جمعرات کی صبح کوتوالی بہاری علاقے میں ایک سڑک حادثے میں بائک پر سوار ایک باپ اور اس کے دو بیٹوں کی موت ہو گئی۔ تینوں مزدور تھے اور صبح کام پر جا رہے تھے۔ حادثے میں باپ اور دو بیٹوں کی موت نے پورے گاوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

55 سالہ پپو، جو دیورانیاں تھانہ علاقے کے اٹاوا گاوں کا رہنے والا تھا، جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے اپنے دو بیٹوں، 20 سالہ وویک کمار اور 15 سالہ وشال کمار کے ساتھ بائیک پر کیچھا جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ گودوارہ گاوں کے قریب پہنچے، ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بریلی بھیج دیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی جیبوں سے ملنے والے دستاویزات کی بنیاد پر اہل خانہ کو اطلاع دی۔

متوفی کی چاچی سروج دیوی نے بتایا کہ پپو چھ بچوں کا باپ تھا اور مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔ بیوی شیلا کا حال براہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ انسپکٹر پون کمار نے بتایا کہ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande