
انڈس فوڈ 2026 خوراک کی عالمی تجارت میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کو ظاہر کرے گا
نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س)۔
انڈس فوڈ 2026 کا 9 واں ایڈیشن، ملک کی اعلیٰ ترین عالمی فوڈ اینڈ بیوریج (ایف اینڈبی) سورسنگ نمائش، 8-10 جنوری 2026 تک انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا افتتاح مرکزی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر چراغ پاسوان کریں گے۔
تجارت اور صنعت کی وزارت کے مطابق، ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا (ٹی پی سی آئی) کے اس ایونٹ کا مقصد عالمی فوڈ سپلائی چینز میں ایک قابل اعتماد اور مسابقتی پارٹنر کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑے فوڈ اینڈ بیوریج تجارتی میلے کے طور پر برانڈڈ، انڈس فوڈ 2026 معروف ہندوستانی فوڈ پروڈیوسرز، بین الاقوامی خریداروں، پالیسی سازوں، صنعتی رہنماو¿ں اور عالمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ کاروباری تعاون، دوطرفہ مشغولیت، اور طویل مدتی شراکت داری کو آسان بنایا جا سکے۔
تجارت اور صنعت کی وزارت نے کہا کہ انڈس فوڈ 2026 کی ایک اہم خصوصیت ابوظہبی فوڈ ہب کے ذریعہ شروع کردہ انڈیا-یو اے ای فوڈ کوریڈور جیسے اقدامات کا آغاز ہوگا، جس کا مقصد خوراک کی حفاظت کو بڑھانا، سپلائی چین کو ہموار کرنا اور دو طرفہ خوراک کی تجارت کو تیز کرنا ہے۔ ایک اور اہم بات سعودی عرب کے نمائش کنندہ السلان کی 75 سالہ تقریبات ہوں گی۔ یہ ثقافتی اور تجارتی نمائش خوراک کی تجارت میں سعودی عرب کے دیرینہ ورثے اور ہندوستان کے ساتھ اس کی مضبوط شراکت داری کو اجاگر کرتی ہے۔
توقع ہے کہ نمائش 120 سے زائد ممالک کے شرکاء کو راغب کرے گی، جن میں ہزاروں تصدیق شدہ عالمی خریدار اور کئی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی تجارتی وفود شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ