
علی گڑھ، 06 جنوری (ہ س)۔
علیگڑھ کے وارڈ70 دھورامافی کے رہائشی بارش نہ ہونے کے باوجود پانی بھرنے سے پریشان ہیں۔ آنگن واڑی مرکزکے باہر کی سڑک پر نالے کا گنداکا پانی بھراہے، نتیجے میںلوگوں کا پیدل چلنا تو درکنار، گاڑی سے گزرنا بھی مشکل ہو رہا ۔ بچوں اور آنگن واڑی کارکنان کو بھی مرکز تک پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے نگر نگم سے شکایت کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا، مگر کوئی حل نہیں نکلا، نتیجے میں نگر نگم کے خلاف عوام میں غصہ بڑھ گیا ہے۔
خواتین اور مردوں نے پانی بھرنے کے مقام پرکھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ مقامی باشندہ عامر نے کہاکہ بوڑھے، بچوں، مریضوں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے،جو کہ افسوسناک ہے ،تحریری شکایت جمع کرانے کے باوجود شنوائی نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ مقامی باشندے شاکر میواتی نے انتباہ دیا کہ اگر72؍ گھنٹےمیں مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو وہ مقامی خواتین اور مردوں کے ساتھ نگر نگم کے سامنے احتجاج کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ