
لکھنؤ، 6 جنوری (ہ س)۔ ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی 2026 کے تحت الیکشن کمیشن نے منگل کو اتر پردیش میں ووٹر فہرست کا مسودہ شائع کر دیا ہے ۔ اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے لوک بھون میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12کروڑ 55لاکھ 56ہزار 25 گنتی فارم انتخابی کمیشن کو موصول ہوئے ہیں۔ 2.89 کروڑووٹرز کے فارم واپس نہیں آئے ہیں۔ دعوے اور اعتراضات 6 فروری تک قبول کیے جائیں گے جبکہ حتمی ووٹر لسٹ 6 مارچ کو شائع کی جائے گی۔
چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رنوا نے کہا کہ ایس آئی آر کے کام کو دیکھتے ہوئے ہم نے اتر پردیش کے لیے 15 دن کا وقت مانگا تھا۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1200 سے زیادہ ووٹرز نہیں رکھنا تھا۔ اس لیے اس سے زیادہ ووٹرز کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے اتر پردیش میں 15ہزار30 نئے پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
تقریباً 15 کروڑ ووٹرز تھے۔ ان سے12کروڑ 55لاکھ 56ہزار 25 گنتی فارم موصول ہوئے ہیں۔ ان فارموں پر ووٹر نے خود یا ان کے خاندان کے کسی ذمہ دار فرد کے دستخط کیے ہیں۔ 2.89 کروڑ ووٹرز کے فارم واپس نہیں آئے ہیں یعنی 18.30 فیصد واپس نہیں آئے ہیں۔ آپ اس ووٹر لسٹ کو دیکھ کر اپنا نام شامل کروا سکتے ہیں۔ نام ہٹوانے کا بھی انتظام ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد