
لکھنؤ، 6 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے آج ایک خصوصی نظرثانی مہم کے بعد تیار کردہ مسودہ ووٹر لسٹ جاری کی۔ اس فہرست کے مطابق ریاست میں 12 کروڑ 55 لاکھ ووٹر ہیں،جنکی گزشتہ لسٹ میں تعداد 15 کروڑ 44 لاکھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج جاری کردہ مسودہ فہرست سے 2 کروڑ 89 لاکھ ووٹر یا 18فیصد ووٹروں کو حذف کر دیا گیا ہے۔ لوگ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنے نام چیک کر سکتے ہیں اور 6 فروری تک دعوے اور اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے نام منگل کو جاری کی گئی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں وہ فارم 6 کو پُر کر کے 6 فروری تک جمع کر سکتے ہیں۔ حتمی فہرست 6 مارچ 2026 کو جاری کی جائے گی۔ ووٹروں کی سہولت کے لیے یہ فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، جہاں کوئی بھی اپنا نام چیک کر سکتا ہے۔
دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کے لیے آسان انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمیشن نے ایک ہیلپ لائن نمبر - 1950 جاری کیا ہے، جہاں ووٹر مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ کمیشن شہری علاقوں میں خصوصی کیمپ لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ نوجوان ووٹر بھی ووٹر بن سکتے ہیں اگر وہ اہل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد