سڑک حادثے میں خاتون صحافی سمیت دو افراد کی موت
بھونیشور، 06 جنوری (ہ س)۔ بھونیشور کے قریب پپلی تھانہ علاقے کے تحت منگل پور چک کے قریب منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون صحافی سمیت دو خواتین کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ بس کی زد میں آکر اسکوٹر پر
سڑک حادثے میں خاتون صحافی سمیت دو افراد کی موت


بھونیشور، 06 جنوری (ہ س)۔ بھونیشور کے قریب پپلی تھانہ علاقے کے تحت منگل پور چک کے قریب منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون صحافی سمیت دو خواتین کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ بس کی زد میں آکر اسکوٹر پر سوار خاتون صحافی شیلا پٹنائک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔ دوسری متوفی خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ دوسری متوفی کی شناخت اور اس کے اہل خانہ کو مطلع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande